Sufinama

خواجہ سفر

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-21

    حضرت خواجہ سفر فنِ تعمیر میں ماہر تھے، آپ خداوند خاں رومی کے نام سے مشہور ہیں، پہلے احمد آباد میں رہتے تھے، جب سلطان محمود شاہ دویم نے سورت میں ایک قلعہ بنانے کا خیال کیا تو اس کی نگاہ آپ پر پڑی، اس نے احمدآباد سے آپ کو بلایا اور قلعہ کی تعمیر کا کام آپ کے سپرد کیا، پرتگیز یعنی پرتگال کے لوگوں نے مزاحمت کی، وہ سورت کے بندرگاہ کو اپنے قبضہ میں رکھنا چاہتے تھے، سمندر پر اقتدار ہونے کے یہ معنی ہوئے کہ سمندر کے ذریعہ آمد و رفت اور تجارت ان کے ہاتھ میں رہے، غرض آپ بحیثیتِ قلعہ دار کے سورت میں رہتے رہے اور پرتگیز سے ٹکر لیتے رہے، آخر تابکے شہید ہوئے۔

    آپ کے وفادار اور جانثار نوکر مرجان شامی نے آپ کو موضع ٹنڈی میں دفن کیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں دوسرا قلعہ بنانے کا خیال تھا، قلعہ تو نہ بن سکا لیکن آپ کا مزار وہاں بن گیا۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے