Sufinama

حضرت سید محمد اصغر

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

حضرت سید محمد اصغر

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    تاریخ صوفیائے گجرات۔ حصہ دوم۔ باب-27

    حضرت سید محمد اصغر کمالِ حقیقت ہے۔

    خاندانی حالات : حضرت مخدوم جہانیانِ جہاں گشت کے خاندان سے تھے۔

    والد : آپ حضرتِ برہان الدین قطبِ عالم کے صاحبزادے تھے۔

    نام : آپ کا نام سید محمد اصغر ہے۔

    کنیت : آپ کی کنیت شیخ محمد ہے۔

    تعلیم و تربیت : تعلیم و تربیت والدِ بزرگوار سے اور پھر حضرتِ شاہ عالم سے پائی۔

    بیعت و خلافت : آپ اپنے والدِماجد کے مرید اور خلیفہ ہیں۔

    بچپن کا ایک واقعہ : ابھی آپ کم سن تھے کہ ایک دن سلطان مظفر شاہ کے دربار میں بلبل کی لڑائی دیکھنے گئے، سلطان مظفر شاہ کا بلبل اور سب بلبلوں پر غالب تھا، آپ نے ایک شخص کا بلبل لے کر سلطان مظفر شاہ کے بلبل کے سامنے رکھ دیا، لڑائی میں اول اول تو دونوں بلبلیں برابر رہیں پھر سلطان مظفر شاہ کا بلبل اس بلبل پر غالب آنا شروع ہوا، آپ نے یہ دیکھ کر ایک نعرہ لگایا ”المدد بابا جی!“ اتنا کہنا تھا کہ شاہی بلبل سست ہوگیا اور آخرکار ہار گیا۔

    سلطان مظفر شاہ کو یہ بات ناگوار گزری، اس نے کہا کہ

    ”لڑائی تو بلبلوں کی تھی پھر میاں جی ! آپ نے اپنے والدماجد کا نام کیوں لیا، یہ انصاف کی بات نہیں معلوم ہوتی“

    مزار : آپ کا مزارِمبارک بٹوہ میں ہے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے