Sufinama

آنکھوں میں ہیں رنگ محفل ہزاروں

ریاض خیرآبادی

آنکھوں میں ہیں رنگ محفل ہزاروں

ریاض خیرآبادی

MORE BYریاض خیرآبادی

    آنکھوں میں ہیں رنگ محفل ہزاروں

    ابھی رنگ دکھلائے گا دل ہزاروں

    ہزاروں ہیں رخسار ارے تل ہزاروں

    فدا تیرے تل پر ہیں کیوں دل ہزاروں

    اگر بزم آرائی دل یہی ہے

    بنیں گے حسیں شمع محفل ہزاروں

    نہ گرہیں کھلیں ان کے بند قبا کی

    کھلے عقدے سربستہ مشکل ہزاروں

    کیا تیرہ تاروں کو بھی اے شب غم

    یہ روئے فلک پر ہیں کیوں تل ہزاروں

    وہ شے آج واعظ کو ہم نے پلا کر

    مٹائے خیالات باطل ہزاروں

    بہت مل رہیں گے چھری پھیرنے کو

    سلامت یہ دل ہے تو قاتل ہزاروں

    یہ گلچیں نے کیوں پھول گلشن میں توڑا

    کہ اس پر ہیں ٹوٹے عنا دل ہزاروں

    گلی میں ترے حشر کے دن بھی قاتل

    پڑے لوٹتے ہوں گے بسمل ہزاروں

    کہیں قیس ہے اب نہ لیلہٰ کہیں ہے

    بگولے ہزاروں ہیں محمل ہزاروں

    یہ ہے مے کدہ کوئی چونکائے کس کو

    پڑے ہیں یہاں مست و غافل ہزاروں

    نہ ترسا انہیں آب خنجر کو قاتل

    دعائیں تجھے دیں گے بسمل ہزاروں

    لپٹ کر نہ پھر میرے دامن سے چھوٹے

    گئے خار رہ سوئے منزل ہزاروں

    یہ کیا مشورے حشر میں ہو رہے ہیں

    یہ کیوں جمع ہیں آج قاتل ہزاروں

    رہیں تا قیامت جوانی کی راتیں

    یہ راتیں ہیں تو ماہ کامل ہزاروں

    ابھارے سے ابھرے نہ گل تیرے آگے

    چہکنے کو چہکے عنا دل ہزاروں

    فن شعر بھی کیا ہی آسان فن ہے

    جہاں دیکھو اس فن کے کامل ہزاروں

    ریاضؔ ان سے کہہ دو ستائیں سنبھل کر

    بھرے میرے سینے میں ہیں دل ہزاروں

    مأخذ :
    • کتاب : ریاض رضواں (Pg. 314)
    • Author : ریاضؔ خیرآبادی
    • مطبع : کتاب منزل،لاہور (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے