Sufinama

تری محفل میں جو آیا بانداز عجب آیا

افقر موہانی

تری محفل میں جو آیا بانداز عجب آیا

افقر موہانی

MORE BYافقر موہانی

    تری محفل میں جو آیا بانداز عجب آیا

    کوئی لیلیٰ ادا آیا کوئی مجنوں لقب آیا

    وہ مسجود ملائک کسوت انساں میں جب آیا

    کبھی آدم لقب آیا کبھی فخر عرب آیا

    زباں جب ہو چکی تھی بند بیمار محبت کی

    کوئی بہر مسیحائی اگر آیا تو کب آیا

    نگاہ بے نیازی سے ازل میں اس نے جب دیکھا

    تزلزل سر زمین دل میں با شور و شغب آیا

    یہی ان سے کہا تھا ہم گنہ گار محبت ہیں

    قیامت ہو گئی برپا ستم ٹوٹا غضب آیا

    تری محفل کے آنے جانے والے ساقیا دیکھے

    نہ کوئی با خبر نکلا نہ کوئی با ادب آیا

    میں وہ جان تپیدہ تھا کہ میری سخت جانی کا

    تماشا دیکھنے افقرؔ مسیحائے طلب آیا

    مأخذ :
    • کتاب : نظرگاہ (Pg. 92)
    • Author : افقرؔ وارثی
    • مطبع : صدیق بک ڈپو، لکھنؤ (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے