Sufinama

ایسی کوئی شام نہ آئے

عزیز وارثی دہلوی

ایسی کوئی شام نہ آئے

عزیز وارثی دہلوی

MORE BYعزیز وارثی دہلوی

    ایسی کوئی شام نہ آئے

    سامنے میرے جام نہ آئے

    یا رب وہ ہنگام نہ آئے

    تیرا لب پر نام نہ آئے

    قتل کی جب تفتیش ہو میرے

    کاش تمہارا نام نہ آئے

    مے خانے کا حشر ہو کچھ بھی

    رندوں پر الزام نہ آئے

    جب تک وہ تشریف نہ لائیں

    موت کا بھی پیغام نہ آئے

    کوچۂ جاناں کچھ بھی ہے لیکن

    ہم تو کبھی ناکام نہ آئے

    چارہ گرو تشخیص بجا ہے

    اور اگر آرام نہ آئے

    عمر پس دیوار گزاری

    وہ بالائے بام نہ آئے

    تم تو عزیزؔ مے خانہ ہو

    کیسے تم تک جام نہ آئے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات عزیز (Pg. 115)
    • Author : عزیز وارثی
    • مطبع : مرکزی پنٹرز، چوڑی والان، دہلی (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے