Sufinama

یار اغیار میں نظر آیا

امداد علی علوی

یار اغیار میں نظر آیا

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    یار اغیار میں نظر آیا

    گل ہمیں خار میں نظر آیا

    جس کو واعظ چھپائے پھرتے تھے

    مجھ کو بازار میں نظر آیا

    غور جب میں نے کی تو اک رشتہ

    سبحہ و زنار میں نظر آیا

    بے تکلف جو چڑھ گیا منصور

    کیا اسے دار میں نظر آیا

    جان دی بلبلوں نے جب گل پر

    تب وہ گل زار میں نظر آیا

    پا برہنہ جو ہو گئے موسیٰ

    کیا انہیں نار میں نظر آیا

    ڈھونڈھا جس کو جہاں میں وہ نہ ملا

    وہ دل زار میں نظر آیا

    اس صفائی پے جان دیتے ہیں

    منہ جو تلوار میں نظر آیا

    جلوۂ حق غلام کو علویؔ

    اپنے سردار میں نظر آیا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 322)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے