Sufinama

کیا کیا تھے اور کیا کیا ہو

امداد علی علوی

کیا کیا تھے اور کیا کیا ہو

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    کیا کیا تھے اور کیا کیا ہو

    تم بھی ایک تماشہ ہو

    بعد فنا جو زندہ ہو

    پیر کے آگے مردا ہو

    نفس اسی کا سیدھا ہو

    ہاتھ میں جس کے جوتا ہو

    بندے ہو یا مولا ہو

    میرے رب ہو مرزا ہو

    آپ حسین و زیبا ہو

    یار مگر بے پروا ہو

    دریا سمٹے قطرہ ہو

    قطرہ پھیلے دریا ہو

    غور سے دیکھو بینا ہو

    میں کیا ہوں اور تم کیا ہو

    بازئی عشق نہیں مہمل

    جھوٹا کھیلے سچا ہو

    میری تو پھوٹیں آنکھیں

    گر کوئی تم سا دیکھا ہو

    جو نہ یہاں دیکھے تم کو

    محشر میں بھی اندھا ہو

    ہم نے دونوں کو چھوڑا

    عقبیٰ ہو یا دنیا ہو

    نفس تجھے میں کیا کوسوں

    جا تیرا منہ کالا ہو

    وہی خدا کو پاتا ہے

    خود کو جس نے کھویا ہو

    آنکھوں میں ایسا وہ سمائے

    جس کو دیکھو دھوکہ ہو

    نفس کو کیجیے جتنا راست

    مثل سگ دم ٹیڑھا ہو

    قید سے جو آزاد ہوا

    تیرا ہو نہ میرا ہو

    عاشق اوس کو کہتے ہیں

    اپنی دھن کا پکا ہو

    عریانی میں لوث کہاں

    دامن ہو تو دھبہ ہو

    الجھو تم جتنا سلجھائیں

    آپ بھی گورکھ دھندا ہو

    آدم کا کیا بگڑے ہے

    نقشہ بگڑے خاکہ ہو

    انساں ہے گو مشت خاک

    ہراہل صحرا میں عنقا ہو

    اپنے محمد سے کم ہے

    عیسیٰ ہو یا موسیٰ ہو

    جس کو کہہ دیں آپ برا

    بروں میں وہ بھی اچھا ہو

    عشق میں ناصح بھی ہے دوست

    کرے نصیحت دونا ہو

    جس کا نفس بنے کاہل

    اوس کی دال میں کالا ہو

    کچھ بھی نہیں گر ہو علویؔ

    سب کچھ ہو گر مرزا ہو

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 325)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے