Sufinama

دور جب تک رہے ہم بادلِ ناشاد رہے

مولانا عبدالقدیر حسرت

دور جب تک رہے ہم بادلِ ناشاد رہے

مولانا عبدالقدیر حسرت

MORE BYمولانا عبدالقدیر حسرت

    دور جب تک رہے ہم بادلِ ناشاد رہے

    پاس ہم تختۂ مشقِ ستم ایجاد رہے

    جو گزر جاتی ہے سر پر سے گزر جانے دے

    اپنے لب پر نہ کبھی شکوۂ بیداد رہے

    ربط باقی رہے محبوب و محبت میں ہردم

    ہم ستم کش رہیں اور وہ ستم ایجاد رہے

    میکدے سے ترے خالی نہ پھرا بادہ گسار

    تو سلامت رہے اور میکدہ آباد رہے

    نہ ٹھکانہ ہے ہمارا نہ کوئی جائے قرار

    عمر بھر راہِ طلب میں تری برباد رہے

    ہوئی ہر ایک کی دو باتوں میں حل مشکل

    تیری نسبت سے جہاں ہم رہے استاد رہے

    دل کسی سے نہ لگا دست فشاں سب سے رہے

    عمر بھر قیدِ تعلق سے ہم آزاد رہے

    جان دی حسرتِؔ شیدا نے ترا لے کر نام

    تجھ کو اس چاہنے والے کی بھی کچھ یاد رہے

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 244)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے