Sufinama

محبت یوں تو کہنے کو بلائے ناگہانی ہے

عزیز وارثی دہلوی

محبت یوں تو کہنے کو بلائے ناگہانی ہے

عزیز وارثی دہلوی

MORE BYعزیز وارثی دہلوی

    محبت یوں تو کہنے کو بلائے ناگہانی ہے

    محبت ہی سے لیکن آدمی کی زندگانی ہے

    تمہارے دل میں گنجائش اگر ہو تو جگہ دے دو

    مجھے اپنے دل مرحوم کی تربت بنانی ہے

    جفا و جور کیوں مجھ کو نہ راس آئیں محبت میں

    جفا و جور کے پردے میں پنہاں مہربانی ہے

    ادھر کہتا ہے ترک بادہ نوشی کے لئے زاہد

    ادھر ساقی ہے ساغر ہے شراب ارغوانی ہے

    عزیزؔ وارثی ہر شعر اک طوفان ہے اس کا

    جناب نوحؔ کی دن رات جس پر مہربانی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات عزیز (Pg. 96)
    • Author : عزیز وارثی
    • مطبع : مرکزی پنٹرز، چوڑی والان، دہلی (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے