Sufinama

رند قانع متواضع ہے خدا دیتا ہے

ریاض خیرآبادی

رند قانع متواضع ہے خدا دیتا ہے

ریاض خیرآبادی

MORE BYریاض خیرآبادی

    رند قانع متواضع ہے خدا دیتا ہے

    جب وہ پاتا ہے تو پیتا ہے پلا دیتا ہے

    وسعت دل میں ہے اس کی یہ فراوانی لطف

    مے کے دریا مرے صحرا میں بہا دیتا ہے

    میں سوئے طور کلیم اب جو کبھی جاتا ہوں

    کوئی دل پر میرے بجلی سی گرا دیتا ہے

    یاد مے آئی مجھے اور سنا دوں اک شعر

    کیف مے سے جو مجھے لطف سوا دیتا ہے

    بیعت پیر مغاں کی ہے جو توبہ کر کے

    یہی پانی مے گلگوں کا مزاد یتا ہے

    صدر اعظم شعرا کو جو صلا دیتا ہے

    شاہ کے صدقے میں دیکھوں مجھے کیا دیتا ہے

    جود شہ ذیل میں ہو درج کہ جبریل کہیں

    کوئی شاعر یہ گدا ہے جو صدا دیتا ہے

    قدرت حق کا کرشمہ ہے سخاوت شہہ کی

    جس کو دینا ہے مقدر سے سوا دیتا ہے

    وہ خدائی کے لٹائے جو خزانے کم ہے

    میر عثمان علی خان کو خدا دیتا ہے

    وہ تو وہ شاد جسے صدر بنایا شہہ نے

    جب وہ دیتا ہے سو اس سے بھی سوا دیتا ہے

    میں بلانوش ہوں پی جاؤں جو دریا پاؤں

    مجھے گھر بیٹھے مئے ہوش ربا دیتا ہے

    قدر داں آج زمانے میں دکن ہے ورنہ

    کون اب کس کو زمانے میں صلا دیتا ہے

    شاد کے نام سے ہر رنج و خوشی ہو کے ریاضؔ

    صدر اعظم کو شب و روز دعا دیتا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : ریاض رضواں (Pg. 536)
    • Author : ریاضؔ خیرآبادی
    • مطبع : کتاب منزل،لاہور (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے