Sufinama

نہ کام آئے جو دامن کے اشک خوں کیا ہے

ریاض خیرآبادی

نہ کام آئے جو دامن کے اشک خوں کیا ہے

ریاض خیرآبادی

MORE BYریاض خیرآبادی

    نہ کام آئے جو دامن کے اشک خوں کیا ہے

    جو کام آئے نہ آنکھوں کے وہ لہو کیا ہے

    بنا ہے وعدۂ فردا سے ان کے تار کفن

    سفید ریش کا میری ہر ایک مو کیا ہے

    نہ رنگ لائے نہ بو دے اگر کریں پامال

    میں کچھ نہیں ہوں میرا خون آرزو کیا ہے

    جو توڑ ہے عوض مے ذرا سا پانی دے

    ہمارے دل کا پھپھولا ہے یہ سبو کیا ہے

    بجھے گی پیاس نہ میری اگر گلا رگڑوں

    نہ آب جس میں ہو وہ خنجر عدو کیا ہے

    جو نا شناس ہیں ان کو ریاضؔ ہو معلوم

    غلام ساقیٔ کوثر کی آبرو کیا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 103)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے