Sufinama

انجمن میں شور تھا مینا اٹھے ساغر اٹھے

ریاض خیرآبادی

انجمن میں شور تھا مینا اٹھے ساغر اٹھے

ریاض خیرآبادی

MORE BYریاض خیرآبادی

    انجمن میں شور تھا مینا اٹھے ساغر اٹھے

    اتنی ساقی نے پلائی رند توبہ کر اٹھے

    بزم محشر سے غلام ساقیٔ کوثر اٹھے

    آؤ اے یاران مے خانہ ذرا ساغر اٹھے

    روزن در کھولے جائیں یا حجاب در اٹھے

    ہم غریبوں کے در دولت سے اب بستر اٹھے

    کچھ ہمارے کان پھونکے اس طرح ناقوس نے

    بت کدے سے جب اٹھے تو بن کر ہم پتھر اٹھے

    کیا ہماری جان لینے کو کوئی بات اٹھ رہی

    وہ اٹھے دشمن اٹھا چھریاں خنجر اٹھے

    جاتے جاتے عرصہ گاہ حشر تک جو حال ہو

    اٹھتے اٹھتے قبر میں سو فتنۂ محشر اٹھے

    سوئے صحرا جاؤں میں آنکھوں سے لیکن کیا کروں

    اے جنوں گھر سے نکل کر پاؤں جب باہر اٹھے

    ہم سمجھتے تھے نکالیں گے ہمارے دل کی پھانس

    وہ اٹھے بھی تو چبھونے کے لئے نشتر اٹھے

    اتنی کثرت سے ارے ساقی پھر اتنی تند تیز

    اچھے اچھے پینے والے آج توبہ کر اٹھے

    کیا کروں کاندھا نہیں دیتے فرشتے ساتھ کے

    دوش پر بار گراں اعمال کا کیوں کر اٹھے

    پھول برسے جس طرف واعظ ہوا تیرا گزر

    ہم سے دیوانے جدھر گزرے ادھر پتھر اٹھے

    میکدے سے شیخ فانی کہہ کے یہ رخصت ہوئے

    دیکھیے اب لطف صحبت کب لب کوثر اٹھے

    بے پیے بھی صبح محشر ہم کو لغزش ہے بہت

    قبر سے کیوں کر اٹھیں بار گناہ کیوں کر اٹھے

    جبہ سائی جس سے کی قسمت چمک اٹھی ریاضؔ

    حضرت ساحرؔ کے در سے کیوں ہمارا سر اٹھے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 103)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے