Sufinama

جلے آشیانے جو دل کی طرح چمن سے شور فغاں اٹھا

ریاض خیرآبادی

جلے آشیانے جو دل کی طرح چمن سے شور فغاں اٹھا

ریاض خیرآبادی

MORE BYریاض خیرآبادی

    دلچسپ معلومات

    (صبح امید لکھنو دسمبر۱۹۱۹ ء)

    جلے آشیانے جو دل کی طرح چمن سے شور فغاں اٹھا

    یہ کہاں لگی یہ کہاں لگی کہ قفس سے آج دھواں اٹھا

    کوئی مست مے کدہ آ گیا مے بے خودی پلا گیا

    نہ صدائے نغمۂ دیر اٹھے نہ حرم سے شور اذاں اٹھا

    لگی آگ میرے جگر میں یوں نہ لگے کسی کے بھی گھر میں یوں

    نہ تو لو اٹھی نہ شرر اٹھے نہ چمک اٹھی نہ دھواں اٹھا

    تجھے مے فروش خبر بھی ہے یہ مقام کیا ہے یہ کیا ہے شے

    یہ رہ حرم میں دکان مے تو یہاں سے اپنی دکاں اٹھا

    گئے ساتھ شیخ حرم کے ہم نہ ملا کوئی نہ لیے قدم

    نہ تو خم بڑھا نہ سبو جھکا جو اٹھا تو پیر مغاں اٹھا

    لب خم سے نکلے صدائے قم سردوش ایسے ہزار خم

    خم آسماں بھی ہو جس میں گم وہ سیاہ ابر کہاں اٹھا

    یہ سپید ریش ریاضؔ ہے جو بنا ہے بزم میں وعظ گو

    اسے کیوں نہ ابر سیاہ کہوں کہ برس پڑا یہ جہاں اٹھا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 104)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے