Sufinama

دوریٔ راہ سے کچھ بیٹھ گیا دل میرا

ریاض خیرآبادی

دوریٔ راہ سے کچھ بیٹھ گیا دل میرا

ریاض خیرآبادی

MORE BYریاض خیرآبادی

    دلچسپ معلومات

    (شباب اردو ۔امرتسر جون جولائی ۱۹۳۱ ء)

    دوریٔ راہ سے کچھ بیٹھ گیا دل میرا

    پاؤں کیا خاک اٹھے اب سوئے منزل میرا

    رنگ باندھا ہے چمن میں یہ فغاں نے میری

    چپکے منہ دیکھتے رہتے ہیں عنادل میرا

    آستیں رنگ بدلے آئی لہو دے نکلی

    نہ چھپا لاکھ چھپا حشر میں قاتل میرا

    بزم قوالی میں کیا خم سے اڑا لی میں نے

    ہاتھ تھاما نہ کسی نے سر محفل میرا

    کچھ عجب لطف سے مل جل کے رہا ایک سے ایک

    غم تیرا جاں میری رنج تیرا دل میرا

    یہ میرا ہو کے رہا بعد فنا تربت میں

    جاں سے بھی ہے سوا میرے لیے دل میرا

    جو کھلا پھول بنا زخم میرے دل ریاضؔ

    جو کلی رہ گئی کھلنے سے بنا دل میرا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 105)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے