کوئی سمجھ نہیں سکتا تجھے کہ کیا ہے تو
کوئی سمجھ نہیں سکتا تجھے کہ کیا ہے تو
بس اتنی بات سمجھتے ہیں ہم خدا ہے تو
ہمارے عقدۂ لا حل کو تو ہی کھولے گا
جہان بھر کا خدایا گرہ کشا ہے تو
تجھی کو ڈھونڈ رہے ہیں یہ ڈھونڈنے والے
سبھوں کو جس کی طلب ہے وہ مدعا ہے تو
اگر وسیلہ کسی کا نہیں رہا تو نہ ہو
ہزار شکر کہ اب میرا آسرا ہے تو
بس اب تو تجھ سے ہی اکبرؔ نے لو لگائی ہے
سمجھ میں آ گیا یہ مسئلہ خدا ہے تو
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 86)
- Author :شاہ اکبر داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.