Sufinama

اے دل پر سرور من ناز نہ بن نیاز بن

شاہ محسن داناپوری

اے دل پر سرور من ناز نہ بن نیاز بن

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    اے دل پر سرور من ناز نہ بن نیاز بن

    ساقیٔ مست ناز کی آنکھوں میں سرفراز بن

    دیر و حرم سے درگزر عاشق کبر و ناز بن

    کعبۂ دل میں ڈھونڈھ اسے پردہ کشائے راز بن

    جوشش گریہ تا بکے نالہ مکن مثال نے

    یعنی اپنے درد کا آپ ہی چارہ ساز بن

    آئینۂ علی کو دیکھ حسن محمدی کو دیکھ

    کر کے نثار جان وطن عاشق سرفراز بن

    وحشت دل ہے جوش پر بار گراں ہے دوش پر

    کر نہ ہراس اے بشر خالد یکہ تاز بن

    منبع نور ذات ہے جلوہ گر صفات ہے

    طالب حق بیا بیا خاک رہ حجاز بن

    محسنؔ دل گرفتہ تو کر نہ خودی کی گفتگو

    بندۂ بے نیاز ہو اکبر پاکباز بن

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات محسن
    • Author : شاہ محسن داناپوری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے