Sufinama

دیوانے کا جالینوس کی طرف توجہ کرنا۔ دفتردوم

رومی

دیوانے کا جالینوس کی طرف توجہ کرنا۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    جالینوس نے اپنے شاگردوں سےکہا کہ مجھ کو فلاں دوا نکال دو۔ ایک شاگرد نے اس سے پوچھا کہ حضرت! یہ دوا تو جنون میں دی جاتی ہے۔ جان سے دور، بھلا یہ دوا آپ کھائیں گے؟ کہا کہ ہاں! میری طرف ایک دیوانہ متوجہ ہوا تھا۔ وہ تھوڑی دیر تک تو مجھے گھورتا رہا۔ پھر مجھے آنکھ ماری اور اس کے بعد میری آستین پھاڑ ڈالی۔ اگر مجھ میں کوئی ہم جنسی کی بات نہ پاتا تو وہ میری طرف رخ ہی کیوں کرتا۔ جب دو شخص آپس میں ملیں تو یقین کرنا چاہئے کہ ان میں کوئی مشترک نسبت موجود ہے۔ کوئی پرند بغیر اپنے ہم جنس غول کے کب اڑتا ہے۔

    اس کی تمثیل میں ایک شخص نے بیان کیا کہ میں نے ایک بیابان میں کوّے اور کلنگ کو بڑے چاؤ سے پاس پاس بیٹھے دیکھا ۔میں یہ حال دیکھ کر اس فکر میں ڈوب گیا کہ ان میں مشترک تعلق کیاہوگا۔ اسی حیرت میں جب میں ان کے نزدیک پہنچا تو میں نے دیکھا کہ وہ دونوں لنگڑے تھے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 76)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے