Sufinama

بندۂ عاجز کا اللہ اللہ کرنا ہی عین خدا کا جواب دینا ہے۔ دفتردوم

رومی

بندۂ عاجز کا اللہ اللہ کرنا ہی عین خدا کا جواب دینا ہے۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک شخص رات کو اللہ اللہ کر رہاتھا تاکہ ذکر سے اس کے ہونٹ شیریں ہوجائیں۔ شیطان نے اس سے کہا کہ ابے گٹّھل ! چپ، کب تک بکواس کرتا رہے گا۔یہ جو اللہ اللہ کی رٹ لگائی ہے تو کبھی اُدھر سے جواب بھی پایا۔ جب وہاں کوئی سنائی نہیں ہوتی تو اس رونی صورت سے تو کب تک اللہ اللہ پکارتا رہے گا۔

    وہ بہت شکستہ دل ہوا۔ سر جھکایا تو نیند آگئی۔ دیکھتا کیا ہے کہ حضرت خضر تشریف رکھتے ہیں اورپوچھتے ہیں کہ ارے تونے ذکر کیوں چھوڑ دیا۔ کیا تو، اس ذکر سے پشیمان ہوگیا؟ اس نے جواب میں عرض کیا کہ مجھے ہاں کا جواب نہیں ملتا اس لیے فکر مند ہوں کہ کہیں بارگاہ کا دروازہ مجھ پر بند تو نہیں ہوگیا۔ خضر ذکر کرتا ہے، وہ ہماری صدائے لبیک ہی تو ہے، اور وہ عجز وسوز و درد جو تیرے دل میں پیدا ہوتا ہے وہ ہمارا فرستادہ ہوتا ہے۔ کیا میں نے ہی تجھے اپنے کام پر نہیں لگایا اور کیا میں نے ہی تجھ کو ذکر میں مشغول نہیں کیا۔ تیرا خوفِ خدا اور تیرا عشقِ خدا ہماری عنایت کی کمند ہے اور تو جو یارب کہتا ہے تو ہر یارب میں ان گنت لبّکیں چھپی ہوئی ہیں۔

    جاہل کی جان اس پکار سے دور رہتی ہے کیوں کہ وہاں یارب کہنے کا دستور نہیں۔ اس کے منہ اور دل پر قفل لگے ہیں تاکہ تکلیف کے وقت یا خدا کہہ کے نہ روئے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 105)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے