Sufinama

مجنوں اور لیلیٰ کی گلی کا کتّا۔ دفتردوم

رومی

مجنوں اور لیلیٰ کی گلی کا کتّا۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    مجنوں ایک کتے کی بلائیں لیتا تھا، اس کو پیار کرتا تھا اور اس کے آگے بچھاجاتا تھا۔ جس طرح حاجی کعبے کے گرد سچی نیت سے طواف کرتا ہے اسی طرح مجنوں اس کتے کے گرد پھر کر صدقے قربان ہورہا تھا۔ کسی بازاری نے دیکھ کر آواز دی کہ اے دیوانے یہ کیا پاکھنڈ تونے بنا رکھا ہے۔ کتے کا بچہ ہمیشہ غلاظت کھاتا ہے اور اپنے چوتڑوں کو اپنی ہی زبان سے چاٹا کرتا ہے۔ اسی طرح کتے کے بہت سے عیب اس نے گنائے کیوں کہ عیب دیکھنے والا غیب کی بھنک بھی نہیں پاتا۔

    مجنوں نے کہا کہ تو ظاہری صورت کا دیکھنے والا ہے ذرا گہرائی میں اتر اور میری آنکھوں سے اسے دیکھ کہ میرے مالک کی محبت میں گرفتار ہے یعنی کوچۂ لیلیٰ کا نگہبان ہے۔ ذرا اس کی ہمت اور اس کے انتخاب پر غور کر کہ اس نے کس مقام کو پسند کیا ہے۔ وہ جگہ جو میرے دل کا چین ہے یہ اس جگہ کا مبارک کتا ہے۔ وہ میرا ہمدرد اور ہم جنس ہے۔ جو کتا لیلیٰ کے کوچے میں رہ گیا اس کے پاؤں کی خاک بڑے بڑے شیروں سے بھی افضل ہے۔ میں شیر کو اس کے ایک بال برابر بھی نہیں سمجھتا۔

    اس لیے دوستو! اگر صورت سے نظر اٹھا لو اور معنیٰ میں پہنچ جاؤ تو وہاں جنت ہی جنت ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 111)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے