Sufinama

موسیٰ کو حق تعالیٰ سے وحی ہونا کہ ہماری بیمار پُرسی کو کیوں نہیں آیا۔ دفتردوم

رومی

موسیٰ کو حق تعالیٰ سے وحی ہونا کہ ہماری بیمار پُرسی کو کیوں نہیں آیا۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    خدا کی طرف سے موسیٰ پر یہ عتاب ہوا کہ اے شخص کہ تونے اپنی جیب وگریباں سے سورج کو نکلتے دیکھا ہے۔ ہم نے تجھ کو خدائی نور کا مشرق بنایا ہے باوجود اس کے کہ میں بیمار ہوا تو تو پرسش تک کو نہ آیا۔ موسیٰ نے عرض کیا کہ اے پاک بے نیاز تو تو ہر نقصان و زوال سے بری ہے۔ تیرے اس شکوے میں کیا نکتہ ہےظاہر فرما۔ پھر حکم ہوا کہ میں بیمار ہوں تونے از راہ محبت مجھے پوچھا تک نہیں۔ موسیٰ نے کہا اے رب! تجھ میں تو کوئی گھٹاؤ نہیں، تیرے سوال سے میری عقل گم ہوئی جاتی ہے۔ میری اس گتھی کو سلجھا۔ حکم ہوا کہ میرا ایک خاص مقبول بندہ بیمار ہوگیا ہے۔اس بات کو غور سے دیکھو۔ اس کی بیماری میری بیماری اور اس کی معذوری میری معذوری ہے۔

    جو شخص خدا کی ہم نشینی چاہے اس کو چاہیے کہ اولیا کی صحبت میں بیٹھے۔ اگر اولیا کی خدمت سے تو جدا ہوگا تو جان لے کہ ہلاک ہوا کیوں کہ تو جزوی ہے کل نہیں ہے۔ شیطان جس کسی کو اہلِ کرم سے دور کر دیتا ہے تو اس کو بے یارو مددگار کرے کے سر پھوڑ کر کھا جاتا ہے۔ ذرا سی دیر کو بھی اپنی جماعت سے جدا ہونا برا ہے اور خوب جان لو کہ وہ شیطان کا مکر ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 78)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے