Sufinama

ایک بڈّھے کا طبیب سے شکایتِ مرض کرنا اور طبیب کا جواب دینا۔ دفتردوم

رومی

ایک بڈّھے کا طبیب سے شکایتِ مرض کرنا اور طبیب کا جواب دینا۔ دفتردوم

رومی

MORE BYرومی

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب

    ایک بوڑھے شخص نے طبیب سے کہا کہ میں ضعفِ دماغ میں مبتلا رہتا ہوں۔ طبیب نے کہا کہ یہ ضعفِ دماغ بڑھاپے کے سبب سے ہے۔ پھر اس نے کہا کہ میری آنکھ میں دھندلا پن آگیا ہے۔ طبیب نےجواب دیا کہ اے مردِ بزرگ! یہ بھی بڑھاپے سے ہے۔ اس نے کہا کہ میری کمر میں درد رہتا ہے۔ طبیب نے کہا یہ بھی بڑھاپے کی وجہ سے ہے۔ پھر اس نے شکایت کی کہ کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ طیب نے کہا ضعفِ معدہ بھی بڑھاپے کی علامت ہے۔ پھر بوڑھے نے کہا کہ میرا سانس رک کر چلتا ہے۔ طبیب نے کہا کہ ہاں جب بڑھاپا آتا ہے تو سو بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں یہاں تک کہ سانس بھی رک جاتا ہے۔ پھر اس نے کہا کہ میرے پاؤں بے کار ہوگئے چلا نہیں جاتا۔ طبیب نےکہا کہ میری کمر دہری ہوگئی۔

    اس نے جواب دیا کہ یہ بھی ضعیفی سے ہوئی ہے۔ آخر کار (جھنجھلا کر) بوڑھے نے کہا کہ اے احمق تو ایک ہی بات رٹے جاتا ہے! کیا فنِّ طبابت میں تونے بس یہی سیکھا ہے۔ ارے بد دماغ! خدا نے ہر درد کی دوا مقرر کی ہے۔ تو احمق گدھا اپنی ناواقفیت کی وجہ سے زمین پر پڑا لوٹ رہا ہے۔ پس طبیب نے جواب دیا کہ اے پیرِ فرتوت! یہ تیرا غصہ بھی بڑھاپے کے سبب ہے۔ جب سب اجزا و اعضا کمزور ہوگئے تو صبرو ضبط کی قوت بھی کم ہوگئی۔ جسے بات کی برداشت نہیں ہوتی وہ گرم آواز نکالتا ہے اور جو ایک گھونٹ پچا نہیں سکتا اسے قے ہوجاتی ہے۔ ہاں مگر وہ بوڑھا جو حق کا متوالا ہے اس کے اندر پاک زندگی ہے ایسا شخص ظاہر میں بوڑھا اور باطن میں بچہ ہے۔ ولی ونبی کیسے ہوتے ہیں؟ ایسے ہی ہوتے ہیں ۔

    مأخذ :
    • کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 92)
    • مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے