Sufinama

جب آئی ہولی رنگ_بھری سو ناز_ادا سے مٹک مٹک

نظیر اکبرآبادی

جب آئی ہولی رنگ_بھری سو ناز_ادا سے مٹک مٹک

نظیر اکبرآبادی

MORE BYنظیر اکبرآبادی

    جب آئی ہولی رنگ بھری سو ناز ادا سے مٹک مٹک

    اور گھونگھٹ کے پٹ کھول دیے وہ روپ دکھایا چمک چمک

    کچھ مکھڑا کرتا دمک دمک کچھ ابرن کرتا جھلک جھلک

    جب پاؤں رکھا خوش وقتی سے ایک پائل باجی جھنک جھنک

    کچھ اچھلیں سینیں ناز بھریں کچھ کودیں آہیں تھرک تھرک

    یہ روپ دکھا کر ہولی کے جب نین رسیلے ٹک مٹکے

    منگوائیں تھال گلالوں کے بھروائیں رنگوں سے مٹکے

    پھر سوانگ بہت تیار ہوئے اور ٹھاٹھ خوشی کے جھرمٹ کے

    گل شور ہوئے خوشحالی کے اور ناچنے گانے کے کھٹکے

    مردنگیں باجیں تال بجے کچھ کھنک کھنک کچھ دھنک دھنک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے