Sufinama

طیبہ سے منگائی جاتی ہے سینے میں چھپائی جاتی ہے

اعظم چشتی

طیبہ سے منگائی جاتی ہے سینے میں چھپائی جاتی ہے

اعظم چشتی

MORE BYاعظم چشتی

    طیبہ سے منگائی جاتی ہے سینے میں چھپائی جاتی ہے

    توحید کی مئے ساغر سے نہیں آنکھوں سے پلائی جاتی ہے

    مسجد میں نہیں مندر میں نہیں مکتب میں نہیں معبد میں نہیں

    سنتے ہیں کتاب عشق ترے کوچے میں پڑھائی جاتی ہے

    ہیں دل میں بٹھا کر اس بت کی ہر روز پرستش کرتے ہیں

    اللہ رے تصویر جاں کعبے میں سجائی جاتی ہے

    اللہ کرے اس چوکھٹ تک اپنی بھی رسائی ہو جائے

    جس چوکھٹ پر دیوانوں کی تقدیر بنائی جاتی ہے

    اس ہجر کے جینے سے اعظمؔ مرنا ہی گوارا ہے مجھ کو

    سنتے ہیں لحد میں حضرت کی تصویر دکھائی جاتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے