Sufinama

ترک مدعا کر دے عین مدعا ہو جا

اصغر گونڈوی

ترک مدعا کر دے عین مدعا ہو جا

اصغر گونڈوی

MORE BYاصغر گونڈوی

    ترک مدعا کر دے عین مدعا ہو جا

    شان عبد پیدا کر مظہر خدا ہو جا

    اس کی راہ میں مٹ کر بے نیاز خلقت بن

    حسن پر فدا ہو کر حسن کی ادا ہو جا

    برگ گل کے دامن پر رنگ بن کے جمنا کیا

    اس فضائے گلشن میں موجۂ صبا ہو جا

    تو ہے جب پیام اس کا پھر پیام کیا تیرا

    تو ہے جب صدا اس کی آپ بے صدا ہو جا

    آدمی نہیں سنتا آدمی کی باتوں کو

    پیکر عمل بن کر غیب کی صدا ہو جا

    ساز دل کے پردوں کو خود وہ چھیڑتا ہے جب

    جان مضطرب بن کر تو بھی لب کشا ہو جا

    قطرۂ تنک مایہ بحر بیکراں ہے تو

    اپنی ابتدا ہو کر اپنی انتہا ہو جا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے