Sufinama

دل جس کی محبت میں گرفتار ہے میرا

شاہ تراب علی قلندر

دل جس کی محبت میں گرفتار ہے میرا

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    دل جس کی محبت میں گرفتار ہے میرا

    وہ دشمن جانی و دل آزار ہے میرا

    کہتا ہے خبردار چھپانا مری الفت

    عاشق سے یہی قول اور اقرار ہے میرا

    کس طرح بھلا مجھ سے چھپے درد و غم اس کا

    غماز تو یہ دیدۂ خوں بار ہے میرا

    کیوں کر نہ رکھوں یار کے ملنے کی تمنا

    دل آرزوئے وصل سے ناچار ہے میرا

    کل دیکھ کے مجھ کو وہ لگا کہنے کسی سے

    پہچانیو اس کو یہ خریدار ہے میرا

    صورت نہ دکھاؤں گا اسے اپنی کسی دن

    کہہ دو یہ عبث تشنۂ دیدار ہے میرا

    کس طرح بہ ایں حال اسے یار میں جانوں

    نادانی سے یہ وہم و پندار ہے میرا

    کس طرح ترابؔ اپنا کہوں حال کسی سے

    جگ میں نہ کوئی یار نہ غم خوار ہے میرا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    سمیع آزاد

    سمیع آزاد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے