Sufinama

پی کے مئے تیری دعا کرتا ہے یہ مستانہ اب

محمود احمد ربانی

پی کے مئے تیری دعا کرتا ہے یہ مستانہ اب

محمود احمد ربانی

MORE BYمحمود احمد ربانی

    پی کے مئے تیری دعا کرتا ہے یہ مستانہ اب

    حشر تک قائم رہے ساقی ترا میخانہ اب

    پینے کو تیار ہو کر آگیا دیوانہ اب

    میرے ساقی جتنا بھی چاہے پلا پیمانہ اب

    پھر نہ آئے ہوش ایسا دیجیے پیمانہ اب

    ہوش میں آنے لگا ہے آپ کا دیوانہ اب

    نوری صورت، نیک سیرت، ہوش مندی، بے مثال

    جو بھی دیکھے گا تمہیں ہوجائے گا دیوانہ اب

    ان کی نسبت سے ہوئیں پیدا وہ مجھ میں خوبیاں

    اس فقیری میں مرا انداز ہے شاہانہ اب

    اک محبت کی بدولت ہی بنی ہے کائنات

    اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کیا سمجھانا اب

    دل میں احمدؔ بس گئی صورت وہ نوری اس قدر

    ہر طرف دکھنے لگا ہے جلوۂ جانانہ اب

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 330)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے