Sufinama

نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں

شاہ نیاز احمد بریلوی

نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    نیستی ہستی ہے یارو اور ہستی کچھ نہیں

    بے خودی مستی ہے یارو اور مستی کچھ نہیں

    لا مکاں کی منزلت پاتا ہے کب کون و مکاں

    ہو کے ویرانے کے آگے ہے گی بستی کچھ نہیں

    کچھ نہیں سب کچھ ہے یارو اور سب کچھ کچھ نہیں

    تف ہے اس ہستی پہ اے ہمدم یہ ہستی کچھ نہیں

    کچھ نہیں ہے وہ جسے کہتے ہیں پستی اے میاں

    فقر میں پستی یہی ہو اور پستی کچھ نہیں

    بندگی اور حق پرستی کچھ نہ ہونا ہے نیازؔ

    کچھ نہ ہونے کے سوا اور حق پرستی کچھ نہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    یوسف چری

    یوسف چری

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 149)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے