Sufinama

محفل کا یہ انداز کہاں وہ ہیں کہاں میں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

محفل کا یہ انداز کہاں وہ ہیں کہاں میں

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    محفل کا یہ انداز کہاں وہ ہیں کہاں میں

    دنیا کو خبر ہوگی جو کھولوں گا زباں میں

    چاہو تو ہم آہنگ کروں دل سے زباں میں

    کچھ عرض کروں جان کی پااؤں جو اماں میں

    حالات غم عشق نہیں ذکر کے قابل

    سنتے ہیں اگر آپ تو کرتا ہوں بیاں میں

    ذرے کو بھی خورشید سے نسبت سہی پھر بھی

    سچ بات مگر یہ ہے کہاں آپ کہاں میں

    بھولے سے بھی انگڑائی اب آتی نہیں مجھ کو

    اے چشم زمانہ کبھی ہوتا تھا جواں میں

    سنتا ہوں بڑی دیر سے ساقی کی برائی

    اب کھینچوں گا واعظ تری گدی سے زباں میں

    سائے کی طرح ساتھ نظر آؤں گا سرکار

    جانا ہے کہاں مجھ کو جہاں آپ وہاں میں

    اب خود ہی نصیرؔ اٹھ کے چلا جاؤں تو اچھا

    اس انجمن ناز میں ہوں بار گراں میں

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 897)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے