Sufinama

پردے کے قریں مجمع ایسا نظر آتا ہے

قمر بدایونی

پردے کے قریں مجمع ایسا نظر آتا ہے

قمر بدایونی

MORE BYقمر بدایونی

    پردے کے قریں مجمع ایسا نظر آتا ہے

    پردے میں بھی وہ جلوہ گویا نظر آتا ہے

    اب جوشِ جنوں حد سے بڑھتا نظر آتا ہے

    یعنی کہ مجھے (ــــــــــ) زنداں صحرا نظر آتا ہے

    آئینہ میں کیوں تجھ کو تجھ سا نظر آتا ہے

    یکتائی میں اب تیری دھوکہ نظر آتا ہے

    کہ غور ذرا اے دلِ موت آئی ہے یا قاتل

    یہ کون سرِ بالیں ہنستا نظر آتا ہے

    مجھ سے نہیں آج اس نے دشمن سے کیا وعدہ

    اب وعدہ خلافی میں دھوکا نظر آتا ہے

    بازارِ محبت کی اللہ رے ارزانی

    اب جان کا سودا بھی سستا نظر آتا ہے

    یہ بات تو دیکھی ہے اس گلشنِ ہستی میں

    اچھا نہ سہی لیکن اچھا نظر آتا ہے

    اب اپنی جفاؤں پر نادم ہے فلک شاید

    سر سوئے زمیں اس کا جھکتا نظر آتا ہے

    کہتے ہیں کہ ہم اس کی تقدیر میں کیوں ہوتے

    ہر وقت جو بد قسمت روتا نظر آتا ہے

    اب میں انہیں کیا سمجھوں جو مجھ کو برا سمجھیں

    کہتے ہیں کہ اچھوں کو اچھا نظر آتا ہے

    مرنا بھی جدائی میں برحق نہ رہا شاید

    اب تو مجھے اس میں بھی دھوکا نظر آتا ہے

    میں اس کو سمجھتا ہوں شامت سے رقیب اپنا

    جو اپنے مقدر کو روتا نظر آتا ہے

    پہنچی ہے اب اس حد کو افسردہ دلی میری

    رنگِ چمنِ ہستی پھیکا نظر آتا ہے

    ظاہر میں قمر ان سے غیروں کی طرح ملیے

    اظہارِ محبت میں جھگڑا نظر آتا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Nairang-e-Khayaal (Eid Number) (Pg. 231)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے