Sufinama

معمور ہو رہا ہے عالم میں نور تیرا

شاہ نیاز احمد بریلوی

معمور ہو رہا ہے عالم میں نور تیرا

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    معمور ہو رہا ہے عالم میں نور تیرا

    از ماہ تا بماہی سب ہے ظہور تیرا

    اسرار احمدی سے آگاہ ہو سو جانے

    تو نور ہر شرر ہے ہر سنگ طور تیرا

    ہر آنکھ تک رہی ہے تیرے ہی منہ کو پیارے

    ہر کان میں ہوں پاتا معمور شور تیرا

    جب جی میں یہ سمائی جو کچھ کہ ہے سو تو ہے

    پھر دل سے دور کب ہو قرب و حضور تیرا

    بھاتا نہیں ہے واعظ جز دید حق مجھے کچھ

    تجھ کو رہے مبارک حور و قصور تیرا

    وحدت کے ہیں ہی جلوے نقش و نگار کثرت

    گر سر معرفت کو پاوے شعور ترا

    گر حرف بے نیازی سرزد نیازؔ سے ہو

    پتلے میں خاک کے ہے پیارے غرور تیرا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    چاند نیازی

    چاند نیازی

    وسیم صابری

    وسیم صابری

    صابری برادران

    صابری برادران

    حبیب احمد نیازی

    حبیب احمد نیازی

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 133)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے