Sufinama

دلیل العارفین (مجلس ۸)

خواجہ غریب نواز

دلیل العارفین (مجلس ۸)

خواجہ غریب نواز

MORE BYخواجہ غریب نواز

    دلچسپ معلومات

    ملفوظات :- خواجہ معین الدین چشتی جامع :- قطب الدین بختیار کاکی

    ہشت روز پنج شنبہ سعادت آستانہ بوسی میسر ہوئی۔

    گفتگو اوراد و تسبیح وغیرہ کے بارے میں آئی، آپ نے ارشاد فرمایا ہر متنفس کو لازم ہے کہ ایک وظیفہ کرلے اور اسے دن میں پڑھا کرے اور اگر نہ ہوسکے تو رات کو پڑھنا چاہئے، اول وظیفہ پڑھے اور پھر دوسرے کاموں میں لگے، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے، تارک الورد ملعون یعنی چھوڑنے والا وظیفہ کا ملعون ہے، اس کے بعد ارشاد فرمایا ایک دفعہ مولانا رضی الدین گھوڑے پر سوار چلے جاتے تھے، ناگاہ گھوڑا بھڑکا اور ایک گڈھے میں جا پڑنے کی وجہ سے پیر گھوڑے کا ٹوٹ گیا، آپ مکان پر واپس آئے اور سوچنے لگے اس کا کیا سبب ہوا، آخر کار بعد تفکر بسیار معلوم ہوا کہ وظیفہ صبح قضا ہوگیا تھا، یہ اسی کی شامت ہے، بعد اس کے ایک حکایت اور متضمن اسی معنیٰ کی زبان فیض سے بیان فرمائی کہ ایک بزرگ خواجہ عبداللہ مبارک نام تھے، ایک وقت وظیفہ ان سے قضا ہوگیا، اسی وقت ہاتف نے آواز دی کہ اے عبداللہ ! تم سے اپنا عہد نباہا نہ گیا جو وظیفہ اختیار کیا تھا بھول گئے اور فر مایا انبیا اؤلیا اور مشائخ کے واسطے وظائف ہیں، وہ ان پر مواظبت کرتے ہیں اور جو کچھ وظیفہ وغیرہ ان کے پیش روؤں نے بتایا ہے اسے انجام کو پہنچاتے ہیں، اس کے بعد ارشاد فرمایا جو کچھ وظائف مجھے بندگان دین اور مشائخ سے دستیاب ہوئے ہیں، میں ان پر قائم ہوں اور تمہیں بھی وصیت کرتا ہوں ہر ایک وظیفہ پر جو پہنچا ہو قائم رہوگے، اس کے بعد ارشاد فرمایا جب سو کر اٹھو داہنے کروٹ سے اٹھو اور بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھو، پھر وضو کرنا چاہئے، دوگانہ نماز ضروری ہے، جب اس سے فراغت ہو تب مصلیٰ پر رو بقبلہ ہوکر چند آیات سورہ بقر اور ستر آیات سورہ انعام کی پڑھنی چاہئے اور سو مرتبہ یہ ذکر کرنا ضروری ہے لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ، اس کے بعد ارشاد فرمایا سنت فجر میں اول رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ الم نشرح اور رکعت دوم میں بعد سورہ فاتحہ الم تر کیف پڑھے، بہت فائدہ مند ہے۔

    اس کے بعد ارشاد فرمایا سو بار سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ استغفراللہ من کل ذنب و اتوب الیہ درمیان فرض و سنت کہے، بعدہ نماز فجر کی پڑھ کر رو بقبلہ بیٹھا رہے اور دس مرتبہ کہے لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحی ویمیت وھو حی لا یموت ابداً ذو الجلال و الاکرام بیدہ الخیر وھو علیٰ کل شی قدیر۔

    اس کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمداً عبدہ و رسولہ پھر تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اللھم صلی علی محمد ما اختلف الملوان و تعاقب العصران و تکرر الحدیدان واستحصب الفرقدان والضمران بلغ علی روح محمدٍ من التحیۃ والسلام اور تین مرتبہ یا عزیز یا غفور کہے اور تین مرتبہ کہے سبحان اللہ والحمد اللہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا بااللہ العلی العظیم اور تین مرتبہ کہے استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ اس کے پیچھے کہے سبحان اللہ و بحمدہ سبحان العظیم وبحمدہ استغفراللہ الذی لا الہ الا ھوالحی القیوم غفار الذنوب ستار العیوب علام الغیوب کشاف الکروب مقلب القلوب واتوب الیہ اس کے بعد تین مرتبہ کہے یاحی یا قیوم یا حنان یا منان یا دیان یا سبحان یا سلطان یا غفران یا ذالجلال والاکرام برحمتک یا ارحم الرحمین، اس کے بعد تین مرتبہ کہے لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم یا قدیم یا دایم یا حی یا قیوم یاا حد یا صمد یا علیم یا عظیم یا علی یا نور یا فرد یا وتر یا باقی یا حی یا قیوم یا حی اقضِ حاجتی بحق محمدٍ وآلہِ واصحابہ اجمعین اس کے بعد نو دو نہ نام خدائے تعالیٰ کے پڑھے اور بعد اس کے نودونہ نام پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم بھی پڑھے اور وہ یہ ہیں۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔محمدٌ۔ احمدٌ۔ حامدٌ۔ قاسمٌ۔ عاقبٌ۔ خاتم۔ٌحاشرٌ۔ حیٌ۔ یاحیٌ۔ داعیٌ۔ سراجٌ۔ منیرٌ۔ بشیرٌ۔ نذیرٌ۔ھادیٌ۔ مھدیٌ۔ رسول الرحمۃ نبیٌ۔ طہ۔ یٰس۔ مزملٌ۔ خلیلٌ۔ کریمٌ۔ حبیبٌ۔مجیدٌ۔ مصطفی۔ مرتضی۔ مختارٌ۔ ناصرٌ۔ قائم۔ حافظٌ۔ شھیدٌ۔ عادلٌ۔ حکیمٌ۔ احیدٌ۔ وحیدٌ۔ فھیمٌ۔ جامعٌ۔ مقیفٌ۔مقیفی۔ رسول الملاحم۔ رسول الرحمۃ۔ کاملٌ۔ اکیلٌ۔ نورٌ۔ حجۃٌ۔ بیانٌ۔ برھانٌ۔ مومنٌ۔ مطیعٌ۔ مذّکرٌ۔ واعظُ۔ واحدٌ۔ امینٌ۔صادقٌ۔ ناطقٌ۔ صاحبٌ۔ مکیٌ۔ مدنیٌ۔ ابطحیٌ۔ عربیٌ۔ ھاشمیٌ۔ قرشیٌ۔مضری۔ امیٌ۔ عزیزٌ۔ حریصٌ۔ روفٌ۔ یتیمٌ۔ طیبٌ۔ طاھرٌ۔ مطھرٌ۔ فصیحٌ۔سیدُ۔ متقیٌ۔ امامٌ۔ یارٌ۔ حقٌ۔ مبینٌ۔ اولٌ۔ آخرٌ۔ ظاھرٌ۔ باطنٌ۔رحمۃٌ۔ شفیعٌ۔ محرم امرنا۔ حلیمٌ۔ شھیدٌ۔ قریبٌ۔ منیبٌ۔ والیٌ۔ عبداللہ۔ کرامت اللہ۔ آیۃ اللہُ، وسلم تسلیماً کثیراً کثیرا برحمتک یا الرحیم الرحمین، بعد اس کے اس ورد کو تین مرتبہ پڑھے، اللھم صل علی محمدٍ حتی لا یبقی من الصلوٰۃ شی وارحم علی محمدٍ حتی لا یبقی من الرحمۃ شیٌ و بارک علی محمدٍ حتی لا یبقی من البرکاتِ شیٌ، بعد اس کے آیت الکرسی و سورہ اخلاص پڑھے پھر تین مرتبہ یہ آیت فان تولو فقل حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلتُ و ھو رب العرش العظیم پڑھے، بعد اس کے تین مرتبہ یہ آیت آخر سورہ بقر کی پڑھے، ربّنا ولا تحملنا مالا طاقۃ لنا بہ واعف عنا واغفرلنا وارحمنا انت مولانا فانصرنا علی القوم الکافرین برحمتک یا ارحم الراحمین، بعد اس کے تین مرتبہ یہ دعا پڑھے، سبحان الاول المبدی سبحان الباقی المعید اللہ الصمد لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احمد، اس کے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھے ان اللہ علی کل شی قدیر قد احاط اللہ بکل شی علماً، بعد اس کے تین مرتبہ کہے توبۃ عبدالظالم ظلیل ولا یملک لنفسہ ضراً ولا نفعاً ولا موتاً ولا حیاتاً ولا نشوراً اس کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اللھم یا حی یا قیوم یا اللہ لا الہ الا انت اسالک ان تحی قلبی بنور معرفتک ابدا یا اللہ یا الہ بعد اس کے تین مرتبہ کہے یا مسبب الاسباب یا مفتح الابواب یا مقلب القلوب والابصار یا دلیل المتحرین یا غیاث المستغثین، اغثنی توکلتُ علیک یا رب وافوضت امری الیک یا رب ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ماشاء کان ولم یشاء لم یکن ایاک نعبدوایاک نستعین، بعد اس کے ایک مرتبہ کہے، اللھم انی اسالک یامن یملک حوایج السائلین ویعلم ضمیر الصامتین فان لک من کل مسالۃٍ منک سمعاً حاضرا جواباً عتیداً وان من کل صامۃٍ علماً نافعا فاعطنا مواعیدک الصادقہِ وابادیک الشاملۃ ورحمۃ الواسعۃٍ ونعمتک السابقۃ، انظر الی نظرۃٍ برحمتک یا ارحم الراحمین، بعد اس کے ایک مرتبہ کہے یا حنان یا منان یا دیان یا برہان یا سبحان یا غفران یا ذالجلال والاکرام اور پھر تین مرتبہ کہے اللھم انی اسالک باسمائک الاعظم ان تعطنی ماسالتک بفضلتک وکرمک یا ارحم الرحمین الحمد للہ الذی فی السموٰتِ عرشہ والحمد اللہ الذی فی القبور قضاؤہ و امرہٗ والحمد اللہ الذی فی البر والبحر سبیلہٗ والحمد للہ الذی لا ملاذ و لا ملجاءَ الا الیہ رب لا تذرنی فرداًوانت خیر الوارثین اور پھر تین مرتبہ کہے اللھم ارحم امۃ محمدٍ واصلح امۃ محمدٍ اللھم اغفر امۃ محمدٍ اللھم فرج امتہ محمدٍ، بعد اس کے تین مرتبہ کہے سبحان اللہ الملاءالمیزان ومنتھی العلم و زنتہِ العرش ومبلغ الرضاءِ برحمتک یا ارحم الراحمین اور ایک مرتبہ کہے رضیت باللہ رباً وبالاسلام دینا وبالقرآنِ اماماً وبالکعبۃ قبلۃ وبالمومنین اخواناً، اس کے بعد تین مرتبہ کہے بسم اللہ خیر الاسماء بسم اللہ رب الارض والسماء بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیا لا فی الارضِ ولا فی السماء و ھوالسمیع العلیم اور بعد اس کے کئی مرتبہ اللھم اجرنا من النار یا مجیر کہے اور بعد اس کے دس مرتبہ کہے لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ۔ اور بعد اس کے ایک مرتبہ کہے اشھد ان الجنۃ حق والنار حق والمیزان حق والصراط حقٌ والموت حق والسوال حق وکرامت الاؤلیاء حق ومعجزۃ الانبیا حق فی الدار الدنیا والشفاعتہ حق والساعۃ آتیتہُ لا ریب فیھا وان اللہ یبعث من فی القبور اس کے بعد ہاتھ اٹھاوے اور یہ دعا پڑھے اللھم زد نورنا وزد حضورنا وزد عشقنا وزد محبتنا وزد قبولنا برحمتک یا ارحم الرحمین، اس کے بعد مسبعات عشر اور سورہ یس پڑھے اور اس کے بعد سورہ ملک اور سورہ جمعہ پڑھے، جب آفتاب ایک نیزہ بلند ہوجاوے نماز اشراق ادا کرے، نماز اشراق کی دس رکعتیں پانچ سلام سے ہیں، اول رکعت میں بعد فاتحہ سورہ زلزلۃ ایک مرتبہ رکعت دوم میں بعد سورہ فاتحہ سورہ کوثر ایک مرتبہ پڑھے اور بعدسلام دس دفعہ درود شریف پڑھے پھر تلاوت قرآن شریف میں مشغول ہو تاآنکہ وقت نماز چاشت آجاوے، نماز چاشت کی بارہ رکعتیں چھ سلام سے ہیں، ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورہ والضحیٰ ایک ایک مرتبہ پڑھے۔ جب نماز چاشت سے فارغ ہو سو دفعہ کلمہ تمجید پڑھے اور سو ہی مرتبہ رسول اللہؐ پر درود بھیجے، بعدہ تلاوت قرآن میں مشغول ہو یہاں تک دوپہر ہوجاوےاس وقت قرآن شریف گردانے، اس عمل سے حضرت خضرؑ سے ملاقات ہوتی ہے پھر سو رہے، بعدہ وقت نماز ظہر ہے، ظہر کی بارہ رکعات ہیں، ان بارہ رکعتوں میں قرآن شریف کی آخری دس سورتیں پڑھے اور جب سلام پھیرے دس مرتبہ درود شریف پڑھے اور پھر سورہ نوح پڑھے اور مراقبہ میں مصروف ہو۔ جب وقت عصر آوے سو دفعہ لاحول والا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھے اور چار رکعت سنت رسول علیہ السلام ادا کرے ۔بعدہٗ چار رکعت فریضہ عصر پڑھے۔ جب نماز سے فارغ ہو سورہ فتح ایک بار ،سو رہ ملک پانچ بار، سورہ نبا اور سورہ نازعات ایک ایک بار پڑھے، خدائے تعالیٰ ان سورتوں کے پڑھنے والوں کو عذاب گو ر سے پناہ میں رکھتاہے، بعدہ نماز شام ادا کرے ۔بعد پڑھنے سنت مغرب کے دو رکعت نماز حفظ الایمان پڑھے۔ اس طرح جیسے کہ اول رکعت میں بعد سورہ فاتحہ سورۂ اخلاص تین بار اور رکعت دوم میں سورہ اخلاص تین بار اور سورہ ناس ایک بار پڑھے، بعد فراغت نماز سے سجدہ کرے اور اس میں یا حی یاقیوم ثبتنی علی الایمان گیارہ بار کہے، بعد ازاں صلوٰٰۃ لاوابین کی چھ رکعتیں ادا کرے ۔یہ تین سلام سے پڑھنی چاہئے، رکعت اول میں بعد سورہ فاتحہ اذا زلزلت الارض ایک مرتبہ، رکعت دوم میں بعد فاتحہ الہکم التکاثر ایک بار، رکعت سوم میں بعد سورہ فاتحہ سورہ واقعہ پڑھے بعدہ ذکر خدا میں مشغول ہو یہاں تک کہ وقت نماز عشا آوے، اسے ادا کرے، جب ادا کرچکے یہ دعا پڑھے اللھم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عباد تک۔ بعد اس کے چہار رکعت نماز خفتن پڑھے، اول رکعت میں بعد فاتحہ آیت الکرسی تین بار اور باقی تین رکعتوں میں سورہ اخلاص سورہ فلق اور سورہ ناس ایک ایک بار علی الترتیب پڑھے اور بعد سلام کے دعا مانگے انشاء اللہ مقرون باجابت ہوگی، بعدہ چار رکعت صلوٰۃ السعادت پڑھے، رکعت اول میں بعد فاتحہ قدر تین مرتبہ اور سورہ اخلاص پندرہ دفعہ پڑھے، ایساہی اور رکعتوں میں کرے ۔پھر سجدہ میں جاوے اور یہ دعا پڑھے یاحی یاقیوم ثبتنی علی الایمان پھر دو زانو ہو بیٹھے اور یہ دعا پڑھے اللھم انی اسالک برکۃ فی العمر وصحۃ فی البدن وراحۃ فی المعیشۃ ووسعۃ فی الرزق وزیادۃ فی العلم وثبتنا علی الایمان ۔بعد اس کے ارشاد فرمایا رات کےتین حصہ کرے حصہ اول میں مشغول بہ نماز رہے اور ایک حصہ سووے اور حصہ آخری میں نماز تہجد ادا کرے، اس کے بعد ارشاد فرمایا پیغمبر خداؐ نے فرمایا ہے کہ نماز تہجد کی مجھ پر فرض تھی اور میری امت کے اولیا پر واجب۔ چاہئے کہ نماز تہجد چار سلام سے ادا کرے اور جو کچھ قرآن مجید میں سے یاد ہو پڑھے اور پھر تھوڑی دیر سو رہے، بعدہ قریب صبح کاذب کےاٹھے ۔تجدید وضو کرے اور مشغول الی اللہ ہو۔ پھر نماز صبح ادا کرے اور حسب قاعدہ مذکورہ بالا عمل میں لائے۔ اس کے بعد ارشاد فرمایا ایک بزرگ ہمیشہ تہجد کی نماز پڑھتے تھے۔ اتفاقاً ایک دفعہ نماز تہجد ان سے قضا ہوگئی۔ صبح گھوڑے کا پاؤں ٹوٹ گیا، آپ نے دریافت کیا، اسی درمیان ہاتف نے آواز دی، آج نماز تہجد آپ نے قضا کی تھی، اس سبب سے گھوڑے کا پاؤں ٹوٹ گیا، اس کے بعد ارشاد فرمایا آج جو وظایف بتلائے ہیں وہ ہمارے مشائخ کی سنت ہیں جو شخص انہیں پڑھے گا وہ مشائخ کی سنت پر چلا، یہ فوائد بیان فرما کر حضرت خواجہ مشغول بتلاوت ہوئے۔ مجلس برخاست ہوئی۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے