Sufinama

آج وہ نورِ خدا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

عبد الکریم مخلص

آج وہ نورِ خدا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

عبد الکریم مخلص

MORE BYعبد الکریم مخلص

    آج وہ نورِ خدا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    آج وہ بدرالدجیٰ صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    جن کے باعث سے زمین و آسماں کا ہے ظہور

    آج وہ خیرالورا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    جن کا واصف جابجا قرآن میں خالق ہوا

    آج وہ حق کے رسا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    جن کی انگشتِ شہادت نے کیا دو ٹکڑے ماہ

    آج وہ معجز نما صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    جس کے باعث حضرتِ آدم یہاں تشریف لائے

    آج وہ رازِ خدا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    خاکِ پا سے جن کی ہوں امراضِ مہلک دور سب

    آج وہ بحرِ شفا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    جن کا احمد اور محمد ہے لقب حق نے کیا

    آج وہ شاہِ ہدا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    یہ ملائک کو ہوا فرماں پڑھو صلِ علی

    آج شاہِ مجتبیٰ صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    جن کی پیدائش کا تھا افلاک پہ غوغا مچا

    آج وہ شمس الدجیٰ صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    کنتُ کنزا مخفیاً جن کی ہے مخلصؔ تہنیت

    آج وہ کانِ عطا صلِ علیٰ پیدا ہوئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے