Sufinama

یا نبی ہند میں ہم ٹھوکریں کھائیں کب تک

امیر مینائی

یا نبی ہند میں ہم ٹھوکریں کھائیں کب تک

امیر مینائی

MORE BYامیر مینائی

    یا نبی ہند میں ہم ٹھوکریں کھائیں کب تک

    دیکھیے آپ مدینے میں بلائیں کب تک

    آنکھیں پتھرا گئیں اب راہ بہت دیکھ چکے

    سختیاں درد جدائی کی اٹھائیں کب تک

    پھر کے آتے ہیں جو زائر ہمیں کرتے ہیں خجل

    بات بگڑی ہوئی لوگوں سے بنائیں کب تک

    صاف مطلع ہو دکھاؤ ہمیں امید کا دن

    گہری گہری شب غم کی یہ گھٹائیں کب تک

    اشک غم رک نہیں سکتا ہے کہاں تک روکیں

    درد دل چھپ نہیں سکتا ہے چھپائیں کب تک

    نہیں ملتی ہمیں دنیا کے بکھیڑوں سے نجات

    یا نبی گرد رہیں گی یہ بلائیں کب تک

    کیجیے وعدہ بلانے کا کہ اب تاب نہیں

    کہئے بدلیں گی مخالف یہ ہوائیں کب تک

    چل زیارت کو بہانے نہیں اچھے ہیں امیرؔ

    جمع کر دل کو پریشان یہ رائیں کب تک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے