Sufinama

مصیبت میں ہوں مبتلا غوثِ اعظم

حمید ویشالوی

مصیبت میں ہوں مبتلا غوثِ اعظم

حمید ویشالوی

MORE BYحمید ویشالوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔ عراق)

    مصیبت میں ہوں مبتلا غوثِ اعظم

    مدد کیجئے میری یا غوثِ اعظم

    کھلا دیں مرے دل کی کلیاں خدارا

    گلِ باغِ خیرالوریٰ غوثِ اعظم

    ہماری بھی ہو جائے مشکل کشائی

    جگر بند مشکل غوثِ اعظم

    دکھا دیں مجھے اپنے روئے منور

    یہی ہے مری التجا غوثِ اعظم

    میں بیمار ہجر شہ اولیا ہوں

    مرے درد دل کی دوا غوثِ اعظم

    ہماری بھی حاجت روائی کریں گے

    زمانے کے حاجت روا غوثِ اعظم

    وہی دل ہے کعبہ وہی دل ہے قبلہ

    ہیں جس دل میں جلوہ نما غوثِ اعظم

    درِ پاک سجدہ گہ اولیا ہے

    یہ ہے آپ کا مرتبہ غوثِ اعظم

    حمیدؔ اپنی مشکل ہوئی پل میں آساں

    کہا جب مرے دل یا غوثِ اعظم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے