Sufinama

یہ جہاں بھی تو ہے اس کی آخری منزل بھی تو

میکش اکبرآبادی

یہ جہاں بھی تو ہے اس کی آخری منزل بھی تو

میکش اکبرآبادی

MORE BYمیکش اکبرآبادی

    یہ جہاں بھی تو ہے اس کی آخری منزل بھی تو

    بانیٔ محفل بھی تو ہے خاتم محفل بھی تو

    بوئے گل کا ہے تعلق برگ گل سے جس طرح

    میری دنیا سے الگ بھی تو ہے اور شامل بھی تو

    تجھ سے ظاہر کی تجلی تجھ سے باطن کا ثبوت

    شاہد محمل نشیں بھی ہے توہی محمل بھی تو

    آسمانوں پر ترا جلوہ زمیں پر تیرا نور

    پرتو معبود بھی تو بندۂ کامل بھی تو

    تو نظر میں ہو تو طوفاں کیا ہے موج بحر کیا

    قعر دریا میں بھی تو ہی ہے سر ساحل بھی تو

    تو مآل عاشقی ہے تو کمال حسن ہے

    شمع محفل بھی ہے تو پروانۂ محفل بھی تو

    جس کی یزداں کو تمنا جس کی عالم کو تلاش

    وہ سرور جاں بھی تو ہے وہ سکون دل بھی تو

    یا محمد تیرا میکشؔ تیری محفل تیرا جام

    حاصل مستی بھی تو ہے مستیٔ حاصل بھی تو

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 287)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے