Sufinama

پھر دل میں مرے آئی یاد شہ_جیلانیؔ

بیدم شاہ وارثی

پھر دل میں مرے آئی یاد شہ_جیلانیؔ

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)

    پھر دل میں مرے آئی یاد شہ جیلانیؔ

    پھرنے لگی آنکھوں میں وہ صورت نورانی

    مقصود مریداں ہو اے مرشد لا ثانی

    تم قبلۂ دینی ہو تم کعبۂ ایمانی

    حسنین کے صدقے میں اب میری خبر لیجئے

    مدت سے ہوں اے مولیٰ میں وقف پریشانی

    اے دست کرم ہی کچھ کھولے تو گرہ کھولے

    آسانی میں مشکل ہے مشکل میں ہے آسانی

    شاہوں سے بھی اچھا ہوں کیا جانے کیا کیا ہوں

    ہاتھ آئی ہے قسمت سے در کی ترے دربانی

    سوتے ہیں پڑے سکھ سے آزاد ہیں ہر دکھ سے

    بندوں کو ترے مولیٰ غم ہے نہ پریشانی

    بیدمؔ ہی نہیں اے جاں تنہا تیرا سودائی

    عالم ترا شیدا ہے دنیا تری دیوانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے