Sufinama

خدائے_پاک کے ولی امام_مجتبیٰ حسن

ناصر منیری

خدائے_پاک کے ولی امام_مجتبیٰ حسن

ناصر منیری

MORE BYناصر منیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت امام حسن (مدینہ۔سعودی عربیہ)

    خدائے پاک کے ولی امام مجتبیٰ حسن

    ہیں مصطفیٰ کی اک کلی امام مجتبیٰ حسن

    وہ فاطمہ کے دل کا چین اور نور عین ہیں

    ہیں شاہ زادۂ علی امام مجتبی حسن

    برادر حسین ہیں وہ مومنوں کی جان ہیں

    ہیں دین حق کے اک ولی امام مجتبیٰ حسن

    نبی کے قول پر عمل کیا صلح کرا دیا

    ہیں اہل امن و آشتی امام مجتبی حسن

    نبی پاک کی حدیث پاک میں بھی ہے یہی

    ہیں سربراہ جنتی امام مجتبیٰ حسن

    صحابہ اہل بیت دونوں سے محبتیں کرو

    تمہارا درس تھا یہی امام مجتبیٰ حسن

    ذرا کرم ہو ناصرؔ منیری پہ بھی آپ کا

    دکھاؤ اپنا در کبھی امام مجتبیٰ حسن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے