Sufinama

مقدس ہو گئی دنیا ہوا غل شہ کی آمد کا

شاہ اکبر داناپوری

مقدس ہو گئی دنیا ہوا غل شہ کی آمد کا

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    مقدس ہو گئی دنیا ہوا غل شہ کی آمد کا

    بتوں نے سر جھکا کر پڑھ لیا کلمہ محمد کا

    زباں وہ پاک ہے جس نے پڑھا کلمہ محمد کا

    وہ دل روشن ہے جس میں جلوہ ہو انوار احمد کا

    ملائک کا وظیفہ ہے فلک پر نام احمد کا

    زمیں پر پڑھ رہے ہیں آدمی کلمہ محمد کا

    ملک نے مجھ سے پوچھا قبر میں تو کس کا عاشق ہے

    کہا میں نے محمد کا محمد کا محمد کا

    کرے چاروں طرف سے کیوں نہ اس کو آسماں سجدے

    زمیں کو فخر حاصل ہے رسول‌ اللہ کی مرقد کا

    فنا فی اللہ علم فقر کی ہے انتہا اکبرؔ

    فنائے ذات مرشد نام ہے اس فن کی ابجد کا

    مأخذ :
    • کتاب : روحانی گلدستہ (Pg. 11)
    • Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
    • مطبع : تنظیم اکبری، خانقاہ سجادیہ، داناپور (2012)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے