Sufinama

تیرے در پر میں آیا ہوں خواجہ میرا تجھ بن سہارا نہیں ہے

پیر نصیرالدین نصیرؔ

تیرے در پر میں آیا ہوں خواجہ میرا تجھ بن سہارا نہیں ہے

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    تیرے در پر میں آیا ہوں خواجہ میرا تجھ بن سہارا نہیں ہے

    تیرے دیدار کی آرزو ہے اور کوئی تمنا نہیں ہے

    میں نے دیکھے حسینان عالم کوئی تم سا انوکھا نہیں ہے

    جب سے دیکھی ہے صورت تمہاری کوئی نظروں میں جچتا نہیں ہے

    میں ترے در کا ہوں اک سوالی کوئی ہے میرا وارث نہ والی

    پھیرنا در سے سائل کو خالی یہ کریموں کا شیوہ نہیں ہے

    ان گداؤں کا کیا یہ گدا ہیں شاہ بھی تیرے در پر فدا ہیں

    فیض جس پر نہ ہو تیرا خواجہ کوئی دنیا میں ایسا نہیں ہے

    کیوں دوئی کا یہاں ہو گماں بھی ہے بہار مدینہ یہاں بھی

    دیکھ لے شہر خواجہ کی گلیاں جس نے طیبہ کو دیکھا نہیں ہے

    ان کی آمد کا ہوں انتظاری جان و دل سے ہوں ان پر میں واری

    لے اجل آئی ان کی سواری یہ حقیقت ہے دھوکا نہیں ہے

    اک کرشمہ ہے ان کی نظر میں اک کشش چشم جادو اثر میں

    دیکھ لے جو بھی اک بار ان کو اس کو پھر چین ملتا نہیں ہے

    منتظر ان کی رحمت کے رہئے فیض روحانیاں اس کو کہئے

    مانگ کر یہ بھی دیتے ہیں رب سے یہ عنایت ہے سودا نہیں ہے

    میرے خواجہ کا یہ آستاں ہے بٹ رہا ہے محمدؐ کا صدقہ

    کوئی دامن تو پھیلا کے دیکھے کون کہتا ہے ملتا نہیں ہے

    کیا خبر تجھ کو کیا ہے عقیدت جان لیوا ہے رسم محبت

    یار کے نام پر سر کٹانا عاشقی ہے تماشا نہیں ہے

    جام و ساغر تو اپنی جگہ ہیں پینے والے سمجھتے ہی کیا ہیں

    جس کو وہ اک نظر سے پلا دیں اس کو پھر ہوش آتا نہیں ہے

    دل سے میں نے دعا کی ہے اکثر زیست کٹ جائے خواجہ کے در پر

    دور ہوں ہائے میرا مقدر میری قسمت میں ایسا نہیں ہے

    میرا حصہ یہیں ہے ازل سے کس لیے میں کہیں اور جاؤں

    میرے خواجہ کی چوکھٹ سلامت اس در پاک پر کیا نہیں ہے

    پی لیا جام توحید میں نے یہ کرم ہے نصیرؔ ان کے در کا

    مانگنے غیر کے در پہ جانا میری غیرت نے سیکھا نہیں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 367)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے