Sufinama

سنور جائے_گی سب کی عاقبت سب کا بھلا ہو_گا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

سنور جائے_گی سب کی عاقبت سب کا بھلا ہو_گا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    سنور جائے گی سب کی عاقبت سب کا بھلا ہو گا

    قیامت میں محمدؐ مصطفیٰؐ کا آسرا ہو گا

    عدالت سے نبی کی جس کو پروانہ عطا ہوگا

    وہی بس مستحق رحمت رب العلیٰ ہو گا

    پکاریں گے شفیع المذنبیں کو سب قیامت میں

    وہاں پر سب کا نعرہ یا محمدؐ مصطفیٰؐ ہو گا

    ہماری خاک کے ذرے بھی پہنچیں گے وہاں اڑ کر

    مدینے کی طلب ہوگی مدینہ مدعا ہو گا

    نبی کا در ہے اور اقصائے عالم کی جبیں سائی

    یہ منظر چشم قدرت سے خدا خود دیکھتا ہوگا

    جو ان کے آستان پاک پر سر اپنا خم کر دے

    وہ قسمت کا دھنی ہو گا سکندر وقت کا ہو گا

    ابھی ذوق جنوں سوز دروں بخشا ہے حضرت نے

    نصیرؔ ان کی محبت میں نہ جانے اور کیا ہو گا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 67)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے