Sufinama

عشق کے باغ کی بہار درود

رمضان حیدر فردوسی

عشق کے باغ کی بہار درود

رمضان حیدر فردوسی

MORE BYرمضان حیدر فردوسی

    عشق کے باغ کی بہار درود

    قلب عاشق کا ہے قرار درود

    مست کرتا ہے مشک بار درود

    پڑھتا جاؤں میں بار بار درود

    دل سے پڑھ لے جو ایک بار درود

    پڑھنے لگ جائے بار بار درود

    حکم صلوا علیہ دیکھ ذرا

    کفر ہے کرنا ناگوار درود

    محو دید جمال جاناں ہوں

    کم ہے لاکھوں کروڑوں بار درود

    زلف ابرو دہن لب و رخسار

    تن بدن پر ہو بار بار درود

    حشر میں نار سے بچائے گا

    ہے تحفظ کا وہ حصار درود

    پڑ گئی ٹھنڈ قلب بریاں میں

    جب پڑھا ہو کے اشک بار درود

    عقل انساں نہ چھو سکے جس کو

    رفعتوں کا ہے وہ منار درود

    پاک پروردگار کا ہی کرم

    پڑھ رہا ہے گنہ گار درود

    ہے کٹھن درد ہجر شاہ تو سن

    صل مولیٰ کا ہی مدار درود

    پاس حسن عمل نہیں حیدرؔ

    ہے شفاعت کا انحصار درود

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے