Sufinama

کوئی شہر نہیں شہر مدینے کے برابر

شاہ تراب علی قلندر

کوئی شہر نہیں شہر مدینے کے برابر

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    کوئی شہر نہیں شہر مدینے کے برابر

    ہر ذرہ وہاں کا ہے نگینے کے برابر

    جس دن سے وہاں کی ہے محمد نے سکونت

    یثرب ہوا تابوت سکینے کے برابر

    جس ماہ مبارک میں ہوئی اس کی ولادت

    ہو کون مہینہ وہ مہینے کے برابر

    گو نوح کی کشتی تھی بڑی لمبی و چوڑی

    لیکن نہ محمد کے سفینے کے برابر

    مجھ سے نہ کہے طور کی کوئی عظمت و رفعت

    کیا مسجد نبوی کے ہے زینے کے برابر

    ہاتھ آئے جسے خاک محمدؐ کے قدم کی

    رکھے وہ کفن میں اسے سینے کے برابر

    اے صل علیٰ اس کی گل اندامی کی کیا بات

    پونچھے نہ گلاب اس کے پسینے کے برابر

    پھر عمر تراب اس کی اطاعت میں جو گزرے

    پھر تو کوئی نعمت نہیں جینے کے برابر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے