Sufinama

آستیں بر رخ کشیدی ہم چو مکّار آمدی

عبدالقدوس گنگوہی

آستیں بر رخ کشیدی ہم چو مکّار آمدی

عبدالقدوس گنگوہی

MORE BYعبدالقدوس گنگوہی

    آستیں بر رخ کشیدی ہم چو مکّار آمدی

    باخودی خود در تماشا سوئے بازار آمدی

    1. (اے محبوب ازل) تونے اپنے چہرے پر آستین کا پردہ) ڈالا اور حیلہ گروں کی طرح ظاہر ہوا۔ اپنی ذات و اعتبار کے ساتھ جلوہ دکھانے کے لئے خود بازار کی طرف آیا۔

    خویشتن راجلوہ کردی اندریں آئینہ ہا

    آئینہ اسمے نہادی خود باظہارآمدی

    2. کائنات کے آئینوں کے اندر خود جلوہ افروز ہوا، آئینہ رکھ دیا جبکہ خود اظہار کو آیا (یعنی کائنات کو اپنے مظاہرِ قدرت کا ذریعہ بنایا، عکس جمال کے ظہور کے لئے آئینہ نام دیا اور حسن وجمال کے ساتھ جلوہ فگن ہوا)۔

    در بہاراں گل شدی در صحن گلزار آمدی

    بعد ازاں بلبل شدی بانالۂ زارآمدی

    3. موسم بہار میں پھولوں کا روپ دھار کر خود چمن کی زینت ہوا اور پھر بلبل بن کر خود اپنے حسن کا عاشق ہو کر نالۂ عاشقانہ بلند کیا۔

    شور منصوراز کجا و دارمنصور از کجا

    خود زدی بانگ اناالحق خود سردار آمدی

    4. منصور کا دعویٰ کیا اور سولی کیا؟ خود ہی نعرۂ انا الحق بلند کیا اور خود زینت دار ہوا۔

    گفت قدوسؔ فقیرے در فنا و در بقا

    خود ز خود آزاد بودی خود گرفتار آمدی

    5. فنا اور بقا کے مرحلے کے ایک فقیر قدوس نے کہا کہ (اے محبوب لم یزل) تو خود اپنے آپ آزاد تھا اور خود اپنا گرفتار ہوا۔ (یہ اشعار وحدۃ الوجود کے ہیں)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 303)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے