Sufinama

جمالت آفتاب ہر نظر باد

حافظ

جمالت آفتاب ہر نظر باد

حافظ

MORE BYحافظ

    جمالت آفتاب ہر نظر باد

    ز خوبی روئے خوبت خوب تر باد

    تمہارا حسن ہر نگاہ کے لئے آفتاب ہو۔ تمہارا حسین چہرہ حسن وزیبائی میں حسین تر ہو ۔اس شعر کا مصداق مناسب ہے کہ ذات رسالت ہو، یعنی آپ کے جمال معنوی سے گوشہ گوشہ منور ہوجائے، اور سارے انسان آپ کی غیر معمولی خوبیوں سے متاثر ہوجائیں تاکہ اس طرح ان پر ہدایت کی راہ کھلے)۔

    ہمائے اوج شاہی شہپرت را

    دل شاہان عالم زیر پر باد

    اے ہمارے بلند کہ شاہین کے سے تیرے شہپر ہیں، شاہان عالم کے دل تیرے پر کے نیچے ہوں (ایک قدیم تخیل ہے کہ ہما ایسا پرندہ ہے جو کسی کے سر پر سایہ فگن ہو تو وہ بادشاہ بنتا ہے ۔ حافظ کے اس شعر میں ہمارے اوج سے بلندی کی انتہا مراد ہے، اور شہپر سے علوم مرتبت مراد لے سکتے ہیں۔ اس طرح اس شعر کا مصداق بھی رسول اللہ کی ذات ہوسکتی ہے۔ اور شاعر گویا یہ کہنا چاہتا ہے کہ آپ کی حمایت ونصرت کا سایہ دراز اور سب پر قائم رہے)۔

    مرا از تست ہر دم تازہ عشقے

    ترا ہر ساعتے حسن دگر باد

    مجھ کو تمہاری ذات سے ہر دم تازہ عشق ہو۔ تم کو ہر لمحہ دوسرا حسن حاصل ہو (یعنی حسن کی نئی نئی شان ہو)۔

    بہ جاں مشتاق روئے تست حافظؔ

    ترا بر حال مشتاقاں نظر باد

    حافظ واقعی تمہارے دیدار کا مشتاق ہے۔ مشتاق کے حال پر تمہاری نظر رہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 178)
    • Author : شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے