Sufinama

اے دل مدام بندۂ آں شہریار باش

پیر نصیرالدین نصیرؔ

اے دل مدام بندۂ آں شہریار باش

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    اے دل مدام بندۂ آں شہریار باش

    بے غم ز گردش فلک کج مدار باش

    اے دل ہمیشہ کے لیے اس شہریار (سردار) کا غلام بن جا اور کج مدار فلک کی گردش کے غم (غمِ دنیا) سے چھٹکارا حاصل کر لے۔

    ہرگز مپیچ گردن تسلیم ز امر دوست

    چوں کوہ در طریق رضا استوار باش

    دوست کے حکم کے سامنے گردنِ تسلیم کبھی مت اٹھا اور پہاڑوں کی طرح رضا و تسلیم کے طریق میں ثابت قدم ہو جا۔

    بے سوز عشق زیست بود شمع بے فروغ

    پروانہ وار مرد محبت شعار باش

    سوز عشق کے بغیر زندگی ایک بے فروغ شمع ہے، پروانہ وار محبت شعار مردوں کی طرح بن جا۔

    لوح جبین خویش بہ خاک درش بسائے

    با روزگار ہمدم و با بخت یار باش

    اپنی پیشانی کے خط کو اس کے در کی خاک سے سجائے رکھ اور روزگار کا ہمدم بن جا اور قسمت کا دھنی ہو جا۔

    دل را بہ دام گیسوئے جاناں اسیر کن

    وز بند راہ و رسم جہاں رستگار باش

    دل کو گیسوئے جاناں کا قیدی بنا لے اور دنیا کے رسم و رواج کی قید سے آزاد ہو جا۔

    از عشق دوست قطع مکن رشتۂ امید

    آسودہ از ہجوم غم روزگار باش

    دوست کے عشق سے امید کا رشتہ منقطع مت کر، اور غمِ روزگار کے ہجوم سے آسودہ ہو جا۔

    اے دل کنوں کہ بار امانت گرفتہ ای

    محنت بہ جان خویش کش و بردبار باش

    اے دل اب جب کہ تُو نے امانت کا بوجھ اٹھا ہی لیا ہے تو اپنی جان پر محنت اٹھا اور بردبار بن جا۔

    سر در رہش فدا کن و دل بر رخش نثار

    خون از جگر چکان و بچشم اشک بار باش

    اس کی راہ میں سر فدا کر دے، اور اس کے رخ پر دل نثار، جگر سے خون ٹپکانے اور آنکھوں سے آنسو بہانے والا بن جا۔

    تا درد نوش ساقی کوثر شدی نصیرؔ

    سرشار بادۂ کرم کردگار باش

    نصیرؔ چونکہ ساقیٔ کوثر کا دُرد نوش (تہہِ جام و تلچھٹ پینے والا) ہے لہذا کردگار کے بادۂ کرم سے سرشار ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 1087)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے