Sufinama

آناں کہ خاک را بہ نظر کیمیا کنند

حافظ

آناں کہ خاک را بہ نظر کیمیا کنند

حافظ

MORE BYحافظ

    دلچسپ معلومات

    ترجمہ: احمد علی برقیؔ

    آناں کہ خاک را بہ نظر کیمیا کنند

    آیا بود کہ گوشۂ چشمے بما کنند

    اے کاش مجھ پہ بھی وہ نگاہ کرم کریں

    کرتے ہیں اک نظر میں جو مٹی کو کیمیا

    دردم نہفتہ بہ ز طبیبان مدعی

    باشد کہ از خزانۂ غیبش دوا کنند

    اچھا ہے ان طبیبوں سے مخفی ہو میرا درد

    اپنے وہ گنج غیب سے میری کریں دوا

    معشوق چوں نقاب ز رخ بر نمی کشد

    ہر کس حکایتے بہ تصور چرا کنند

    معشوق جب اٹھاتا نہیں اپنا خود نقاب

    کیوں پیش کر رہے ہیں خیالی وہ ماجرا

    چوں حسن عاقبت نہ برندی و زاہدیست

    آں بہ کہ کار خود بہ عنایت رہا کنند

    رندی وزہد سے جو میسر نہیں وہ حسن

    بہتر ہے اپنا چھوڑ دیں خود اس پہ مدعا

    بے معرفت مباش کہ در من یزید عشق

    اہل نظر معاملہ با آشنا کنند

    واقف ہیں راز عشق سے جو اہل معرفت

    رکھتے ہیں ان سے ربط جو ہیں ان سے آشنا

    حالے درون پردہ بسے فتنہ می رود

    تا آں زماں کہ پردہ برافتد چہ ہا کنند

    در پردہ ان کے فتنوں کا ہے ایک سلسلہ

    جب تک اٹھےگا پردہ نہ جانے کریں وہ کیا

    گر سنگ از ایں حدیث بنالد عجب مدار

    صاحب دلاں حکایت دل خوش ادا کنند

    سن کر یہ بات چیخ اٹھے پتھر بھی کیا عجب

    کرتے ہیں خوش ادائی سے اظہار مدعا

    می خورد کہ صد گناہ ز اغیار در حجاب

    بہتر ز طاعتی کہ بہ روئے و ریا کنند

    در پردہ سو گناہ سے بہترہے مے کشی

    بیکار ایسا زہد ہے جو محض ہو ریا

    پنہاں ز حاسداں بہ خودم خواں کہ منعماں

    خیر نہاں برائے رضائے خدا کنند

    پوشیدہ حاسدوں سے تو رہ کیونکر اہل خیر

    کرتے ہیں کام جس میں خدا کی ہو بس رضا

    حافظؔ دوام وصل میسر نمی شود

    شاہاں کم التفات بہ حال گدا کنند

    حافظؔ ہمیشہ وصل نہیں ہے نصیب میں

    ہوتے ہیں لطف شاہ سے کم بہرہ ور گدا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے