Sufinama
Khwaja Bandanawaz Gesudaraz's Photo'

خواجہ بندہ نواز گیسو دراز

1321 - 1422 | گلبرگہ, بھارت

دکن کے عظیم روحانی رہنما اور خواجہ نصیرالدین محمود چراغ دہلی کے مرید و خلیفہ

دکن کے عظیم روحانی رہنما اور خواجہ نصیرالدین محمود چراغ دہلی کے مرید و خلیفہ

خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا تعارف

اصلی نام : محمد حسینی

پیدائش : 01 Jul 1321 | دہلی

وفات : 01 Nov 1422 | کرناٹک, بھارت

سید محمد حسینی کو خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش 13 جولائی 1321ء اور وفات 1 نومبر 1422ء کو ہوئی۔ خواجہ بندہ نواز گیسودراز سلسلہ چشتیہ کے مشہور صوفی اور خواجہ سید نصیر الدین چراغ دہلی کے مرید و خلیفہ ہیں۔ آپ حضرت مولیٰ علی کے خاندان سے تھے۔ ان کے آباواجداد ہرات کے رہنے والے تھے۔ ان ہی میں سے ایک نے دہلی کو اپنا مسکن بنایا۔ جواجہ بندہ نواز کی پیدائش 4 رجب المرجب 721ھ کو ہوئی۔ ان کے والد بزرگوار سید یوسف ایک پاکباز انسان تھے اور خواجہ نظام الدین اولیا کے دست گرفتہ تھے۔ سلطان محمد بن تغلق نے ایک بار دارالحکومت کو دولت آباد منتقل کیا تھا۔ اس کی مصاحبت میں کئی علما، مشائخ اور ماہرین دینیات بھی گئے تھے۔ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے والدین نے بھی نقل مقام کیا۔ جب وہ چار سال کے تھے توان کے ماموں ملک الامراء ابراہیم مصطفٰی دولت آباد کے والی بنائے گئے تھے۔ خواجہ بندہ نواز کی اہم تعلیمات میں سمجھ اور شعور، صبر و استقلال اور دیگر مذاہب کے تئیں تحمل اور رواداری تھی۔ ان کا آستانہ اور مزار شہر گلبرگہ دکن میں ہے۔ سلطان تاج الدین فیروز شاہ کی دعوت پروہ 1397ء میں گلبرگہ، دکن تشریف لے گئے۔ پندرہ سال کی عمر میں وہ دہلی لوٹ آئے تھے تاکہ خواجہ نصیرالدین چراغ دہلی کے ذریعے ان کی تعلیم و تربیت ہو۔ وہ حضرت کیتھلی، حضرت تاج الدین بہادر اور قاضی عبد المقتدر کے ایک جوشیلے شاگرد تھے۔ ایک طویل عرصہ تک آپ نے درس و تدریس کا سلسلہ بھی قائم رکھا پھر 1397ء میں گلبرگہ آئے اور نومبر 1422ء میں وفات پاگئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے