Sufinama
noImage

حسین بن منصور حلاج

1454 - 1516 | سعودیہ عربیہ

اناالحق کا نعرہ بلند کرنے والے

اناالحق کا نعرہ بلند کرنے والے

حسین بن منصور حلاج کا تعارف

اصلی نام : حسین بن منصور

پیدائش :فارس

وفات : دوسرا, عراق

رشتہ داروں : جنید بغدادی (مرشد), سہل بن عبداللہ تستری (مرشد)

حسین بن منصور حلاج کی پیدائش 858ھ میں فارس میں ہوئی ۔ منصور حلاج صوفی، مصنف اور شاعر تھے۔ ان کا پورا نام ابو المغیث الحسین بن منصور الحلاج تھا۔ ان کےوالد منصور پیشے کے لحاظ سے دُھنیا تھے اس لئے حلاج کہلائے۔ فارس کے شمال مشرق میں واقع ایک قصبہ الطور میں پیداہوئے۔ عمر کا ابتدائی زمانہ عراق کے شہر واسط میں گزرا پھر اہواز کے ایک مقام تستر میں سہل بن عبداللہ اور پھر بصرہ میں عمرو مکی سے تصوف میں استفادہ کیا پھر بغداد آگئے اور حضرت جنید بغدادی کے حلقۂ تلمذ میں شریک ہوگئے۔ عمر کا بڑا حصہ سیر و سیاحت میں بسر کیا بہت سے ممالک کے سفر کئے جن میں جزیرۃ العرب اور خراسان شامل ہیں۔ منصور حلاج اتحاد ذات الہی یا ہمہ اوست کے قائل تھے، اناالحق یعنی میں خدا ہوں کا نعرہ لگایا کرتے تھے۔ ابن داؤد الاصفہانی کے فتوے کی بنیاد پر پہلی مرتبہ گرفتار ہوئے پھر دوسری مرتبہ گرفتار ہوئے اور آٹھ سال مسلسل اسیر رہے اور پھر مقدمے کا فیصلہ آنے پر انہیں سولی پر چڑھا دیا گیا۔ منصور حلاج کی شہادت کے بعد علما کے ایک گروہ نےانہیں کافر و زندیق قرار دیا اور دوسرے گروہ نے جن میں مولانا جلال الدین رومی اور شیخ فرید الدین عطار جیسے عظیم صوفی بھی شامل تھے انھیں ولی اور شہید حق کہا۔ حلاج نے تصوف اور طریق تصوف اور اپنے مخصوص عقائد و نظریات کی شرح میں متعدد کتابیں اور رسائل قلمبند کئے۔ 922ھ کو بغداد میں شہید ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے