Sufinama
noImage

نادم شاہ وارثی

بارہ بنکی, بھارت

حاجی وارث علی شاہ کے مرید و خادم خاص

حاجی وارث علی شاہ کے مرید و خادم خاص

نادم شاہ وارثی کا تعارف

تخلص : 'نادم'

اصلی نام : رحیم شاہ

پیدائش :بارہ بنکی, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

آپ کا نام عبدرالرحیم شاہ وارثی اور تخلص نادم ہے، آپ دیویٰ کے رہنے والے کو بیعت و احرام پوشی حاجی وارث علی شاہ سے حاصل تھی، کافی عرصہ تک وارث پاک کے خادم خاص رہے۔

شیدا وارثی ’’حیات وارث‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ’’یہ محلہ ملکانہ قصبہ مندروالا ضلع ہردوئی کے باشندہ تھے، ان کی پیدائش ایک اعلیٰ اورذی وقار خاندان میں ہوئی تھی، ابتدا سے خدا پرست واقع ہوئے تھے، حاجی واث علی شاہ کی عنایت کی بدولت اپنا بیشتر وقت دیویٰ شریف میں گذارنے لگے، خدا ترسی اور محبت الٰہی کے جذبہ کو دیکھ کر حاجی وارث علی نے ان کو گنگوارکُٹی دیویٰ میں ہی سکونت اختیار کرنے کا حکم دیا اور وہ یہیں رہنے لگے، ان کے والد کا نام رستم علی شاہ وارثی تھا، حاجی وارث علی کی غلامی میں آنے کے بعد عبدالرحیم شاہ وارثی کا نام نادم رکھا گیا اوررحیم شاہ نادم سے مشہور ہوئے، نادم وارثی کا انتقال گنگوار ہی میں ہوا اور وہیں سپرد خاک ہوئے، آج بھی ان کا مزار گنگوار میں مرجع خلائق بنا ہوا ہے۔

نعت سرائی کے پردہ میں ہمیشہ جذبات قلبی کا اظہار بھاکا میں کیا حتیٰ کہ وارث پاک کی اجازت سے اپنا تخلص نادم رکھا، آپ نے بھجن، ٹھمری، کجری، ہولی، ساون کے گیت وغیرہ بھی لکھے ہیں، آپ کا مجموعہ 1315ھ مطابق 1898ء میں یادگار نادم کے نام سے شائع ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے