تلاش کا نتیجہ "khalq"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
روندے ہے نقش پا کی طرح خلق یاں مجھےاے عمر رفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے
تو جہاں بن ٹھن کے نکلا خلق دیوانی ہوئیجامۂ ریبی سے ترے کس کس کی عریانی ہوئی
چشم میں خلق کی گو مثل حباب آتا ہوںعین دریا ہوں حقیقت میں بہا جاتا ہوں
خلق کہتی ہے جسے دل ترے دیوانے کاایک گوشہ ہے یہ دنیا اسی ویرانے کا
چلی کہاں ہے ہمیشہ یہاں کسی کی اکڑدکھا رہے ہو جو تم اپنی زندگی کی اکڑ
مشہور خلق ہے تو منظور خلق ہے توسارے جہاں کو صابر تیری عطا نے مارا
تو ہی وجود خلق ہے تو ہی سجود خلقآخر ہے سب عدم کوئی ہو ہو نہ ہو نہ ہو
اپنے دیوانے کو ظالم اس طرح تڑپا نہ ابمست نظروں سے پلا کر کہہ بھی دے دیوانہ اب
خلق میری ہی پرچھائیاں ہیںہم سمجھتے ہیں رضواںؔ میاں ہیں
خلق میں کیسے کیا نہیں ملتاہائے پر میرزا نہیں ملتا
نور کی رضواںؔ حقیقت کیا کہوںخلق سب جلوہ نما ہے نور سے
کلمۃ الحق خلق سے کہتا رہوںگو کسی پر تلخ ہو جوں ایلوا
کوئی احسان نہ بھولے گا یہ مولائی کااشرف الخلق ہی رتبہ ہے پذیرائی کا
ہجدہ ہزار خلق میں آدم خلیفہ ہےتسخیر میں ہے اس کے یہ دربار ہر طرف
مل گئے خاک میں بن بن کے ہزاروں پتلےخلق میں سیکڑوں ایوان بنے بیٹھے ہیں
جس نے دیکھا ہے تجھے دیکھتی ہیں سب اس کوخلق ہے جمع تماشا ہے تماشائی کا
ہوں قافلہ سالار طریق قدما دردؔجوں نقش قدم خلق کو میں راہنما ہوں
یہ ارادہ ہے پہن کر اک گدایانہ لباسخلق کو تڑپائیں کہہ کہہ کر ترا افسانہ ہم
ٹال جاتے ہیں مجھے دیکھ کے وہ خلق کہاںرنگ ہے مفلس و منعم کی شناسائی کا
ہر طرف سے سوئے کعبہ ہے رخ قبلہ نماآشنائے حق ہمیشہ خلق سے بیگانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books